قومی خبریں

امبانی کی رہائش کے پاس دھماکہ خیز مواد رکھنے کے معاملہ میں سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما گرفتار

این آئی اے نے یہ کارروائی 25 فروری کو صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش ’انٹیلیا‘ کے نزدیک دھماکہ خیز مواد اور دھمکی آمیز خط برآمدگی کے ساتھ ایس یو وی گاڑی سے متعلق سنسنی خیز معاملہ میں کی گئی ہے۔

سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما / آئی اے این ایس
سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما / آئی اے این ایس 

ممبئی: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز ایس یو وی گاڑی اور کاروباری منسکھ ہیرین کے قتل کے معاملہ میں چل رہی جانچ کے سلسلہ میں سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ این آئی اے کی ٹیم نے ممبئی پولیس کے ہمراہ صبح کے وقت ان کے اندھیری واقع گھر پر چھاپہ مارا، تلاشی لی اور بعد میں پوچھ گچھ کے لئے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں، دوپہر کے وقت پردیپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے پردیپ اور دو دیگران کو 28 جون تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

این آئی اے نے یہ کارروائی 25 فروری کو صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش ’انٹیلیا‘ کے نزدیک دھماکہ خیز مواد اور دھمکی آمیز خط برآمدگی کے ساتھ ایس یو وی گاڑی سے متعلق سنسنی خیز معاملہ میں کی گئی ہے۔ اس کے فوری بعد پولیس نے 5 مارچ کو تھانے سے ایس یو پی مالک کی لاش برآمد کی۔ دنوں معاملوں کے بعد بڑے پیمانے پر سیاسی تنازعہ شروع ہو گیا تھا۔

Published: undefined

ایک سابق سینئر پولیس انسپکٹر اور بعد میں شیو سینا لیڈر بننے والے ایک شخص سے این آئی اے نے گزشتہ اپریل میں انہیں دو معاملوں کے حوالہ سے پوچھ گچھ کی تھی۔ گزشتہ ہفتہ این آئی اے نے دو دیگر افراد سنتوش آتمارام شیلار اور آنند پانڈورنگ جادھو کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں کو ان دو معاملوں میں ان کے کردار کے لئے مالاڈ کے کورار گاؤں کی ایک جھونپڑ پٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو