تصویر آئی اے این ایس
رائے پور: چھتیس گڑھ کے سابق گورنر اور سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹر شیکھر دت کا بدھ کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 80 برس کے تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی، انتظامی اور دفاعی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ڈاکٹر شیکھر دت نے اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں کئی اہم عہدوں پر ملک کی خدمت کی۔ وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسر رہے اور دفاعی سکریٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے قومی سلامتی کے نائب مشیر (ڈپٹی این ایس اے) اور دیگر اہم سرکاری عہدوں پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔
Published: undefined
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ وزیر اعلیٰ نے لکھا، ’’چھتیس گڑھ کے سابق گورنر ڈاکٹر شیکھر دت کے انتقال پر میں گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ ایک دور اندیش منتظم، قوم کے لیے وقف شخصیت اور اعلیٰ اقدار کے حامل انسان تھے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کے سکون اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
ریاست کے گورنر رمن ڈیکا نے بھی ڈاکٹر شیکھر دت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے سپاہی اور منتظم تھے جنہوں نے ہر ذمہ داری میں قوم کو مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا، ’’ڈاکٹر شیکھر دت کی خدمات کو ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’سابق دفاعی سکریٹری اور چھتیس گڑھ کے گورنر کے طور پر ڈاکٹر شیکھر دت نے میری ہمیشہ رہنمائی کی۔ ان کے جانے سے ایک عہد ختم ہو گیا ہے۔‘‘
دفاعی وزارت نے بھی ڈاکٹر دت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک ’’باعزت سپاہی‘‘ اور ’’دور اندیش منتظم‘‘ قرار دیا۔ وزارت نے کہا کہ ’’ملک کی دفاعی پالیسیوں میں ان کی سوچ اور تجربے کا اہم کردار رہا ہے اور قومی سلامتی کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
ڈاکٹر شیکھر دت کا کیریئر فوج سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے سول سروسز میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی قیادت اور خدمات کا دائرہ دفاع، داخلہ اور ریاستی گورنری جیسے مختلف شعبوں تک پھیلا ہوا تھا۔
ان کی آخری رسومات خاندانی مشورے کے بعد انجام دی جائیں گی۔ ملک بھر سے سیاسی، انتظامی اور دفاعی شخصیات نے ان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined