قومی خبریں

سابق نوکرشاہوں کا پی ایم مودی کو کھلا خط، کہا ملک میں نفرت کی سیاست بند ہو

سو سے زیادہ سابق بیوروکریٹس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، جس میں 'نفرت کی سیاست' کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس 

سو سے زیادہ سابق نوکرشاہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک سے "نفرت کی سیاست" کے خاتمہ کے لئے زور دیں گے۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ان ریاستی حکومتوں پر اس تعلق سے زور دیں، جہاں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔ ایک کھلے خط میں سابق بیوروکریٹس نے تحریر کیا ہے کہ ’’ہم ایک ایسے ملک میں نفرت سے بھری تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقلیتی برادریوں کے افراد کو قربان کیا جا رہا ہے، بلکہ ملک کے آئین کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: 27 Apr 2022, 10:40 AM IST

خط میں کہا گیا ہے کہ ’’سابق سرکاری ملازمین کی حیثیت سے ہم عام طور پر ایسے سخت الفاظ میں اظہار خیال نہیں کرنا پسند کرتے، لیکن جس تیزی سے ہمارے آباؤ اجداد کی تعمیر کردہ آئینی عمارت کو تباہ کیا جا رہا ہے، وہ ہمیں بولنے اور ہمارے غصہ و درد کو اظہار کرنے پر مجبور کرتا ہے۔‘‘

Published: 27 Apr 2022, 10:40 AM IST

دہلی میں پولیس پر مرکزی حکومت کا کنٹرول ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گزشہ کچھ سالوں اور مہینوں میں کئی ریاستوں میں جن میں آسام، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور اتراکھنڈ شامل ہیں وہاں اقلیتی برادریوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دہلی کو چھوڑ کر ان تمام ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے اور دہلی میں دہلی پولیس مرکزی حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔

Published: 27 Apr 2022, 10:40 AM IST

سابق افسران نے خط میں کہا ہے کہ "ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘ کے آپ کے وعدے کو دل سے لیتے ہوئے آپ کے ضمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ کیا حکومت اس پر عمل کرے گی۔ ہمیں امید ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے اس سال میں آپ متعصبانہ خیالات سے اوپر اٹھ کر نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کی کال دیں گے۔

Published: 27 Apr 2022, 10:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Apr 2022, 10:40 AM IST