قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری آج سے تین روزہ امریکی دورے پر، کئی امریکی سینئر افسروں سے ملاقات متوقع

وزارت خارجہ کے مطابق وکرم مسری 27 سے 29 مئی تک واشنگٹن ڈی سی کے دورہ پر رہیں گے۔ اس دوران ہند-امریکہ دوطرفہ تعلقات کے اہم شعبوں پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وکرم مسری، ویڈیو گریب</p></div>

وکرم مسری، ویڈیو گریب

 

خارجہ سکریٹری وکرم مسری منگل سے امریکہ کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ فروری میں وزیر اعظم نریندر مودی کے واشنگٹن دورہ کے بعد مسری امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق وکرم مسری 27 سے 29 مئی تک واشنگٹن ڈی سی کے دورہ پر رہیں گے۔ اس دوران ان کی امریکہ انتظامیہ کے سینئر افسروں سے ملاقات اور کئی اہم میٹنگیں ہوں گی۔ دورہ میں ہند-امریکہ دوطرفہ تعلقات کے اہم شعبوں دفاعی تعاون، کاروبار، جدید ٹکنالوجی اور عالمی اسٹریٹیجک معاملوں پر بات چیت متوقع ہے۔

Published: undefined

وکرم مسری کے امریکی دورہ کے تعلق سے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا، ’’یہ دورہ فروری میں وزیر اعظم کے امریکی دورہ کے بعد ہو رہا ہے۔ فروری میں دونوں فریقوں نے 21ویں صدی کے لیے ہند-امریکہ کامپیکٹ (فوجی ساجھیداری، تیز رفتار کاروبار اور ٹکنالوجی کے مواقع کو فروغ دینا) شروع کیا تھا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ جنوری میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ دوسری مدت کار کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم مودی کا پہلا امریکی دورہ تھا۔ آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نائب قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) پون کپور بھی خارجہ سکریٹری وکرم مسری کے ساتھ امریکہ کے دورہ پر جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

قابل غور ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے حال ہی میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined