قومی خبریں

لو جہاد: بریلی میں فرضی نکلا جبراً مذہب تبدیلی کا معاملہ، یوگی کی پولس پھر کٹہرے میں!

بریلی کے فرید پور میں ایک شادی شدہ خاتون نے تین مسلم نوجوانوں پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے راستے میں روک کر اس پر مذہب تبدیل کرنے اور نکاح کا دباؤ بنایا۔ جانچ کے دوران یہ الزام غلط ثابت ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کی پولس جبراً مذہب تبدیلی کا معاملہ درج کرنے میں بہت جلدبازی دکھا رہی ہے اور اس وجہ سے اسے کئی بار سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لو جہاد قانون (جبراً مذہب تبدیلی قانون) کے تحت پہلا مقدمہ درج کرنے کا تمغہ اپنے سینے پر لٹکانے کے بعد بریلی پولس نے ایک بار پھر آناً فاناً میں جبراً مذہب تبدیلی کا مقدمہ درج کر کے تین مسلم نوجوانوں کو مصیبت میں ڈال دیا۔ لیکن اب پولس جانچ میں ہی یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ معاملہ پوری طرح سے فرضی تھا۔

Published: undefined

بریلی کے ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان کا کہنا ہے کہ خاتون نے جو الزام عائد کیا تھا وہ غلط نکلا ہے۔ جس دن کا واقعہ بتایا گیا اس دن ملزمین وہاں موجود ہی نہیں تھے۔ خاتون کچھ دن پہلے انہی میں سے ایک نوجوان کے ساتھ دہلی چلی گئی تھی اور واپس آنے پر گھر والوں نے اس کی شادی بھی کر دی تھی۔

Published: undefined

یہ معاملہ بریلی واقع فریدپور تحصیل کا ہے۔ مقدمہ درج کرانے والی خاتون کی عمر 24 سال ہے۔ اس نے یکم جنوری کو اپنے شکایتی خط میں الزام لگایا تھا کہ ابرار، میسور اور ارشاد نے بریلی سے فرید پور آتے وقت نوگواں پر اس کو اسکوٹی سے کھینچا اور زبردست مذہب تبدیل کر کے ابرار سے نکاح کرنے کا دباؤ بنانے لگے۔ خاتون نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ یہ واقعہ یکم دسمبر یعنی ایک مہینے پہلے پیش آیا تھا۔ ایس ایس پی روہت سنگھ رجوان کا کہنا ہے کہ پولس کو اسی بات پر شبہ ہوا اور جب جانچ کرائی گئی تو پتہ چلا کہ یکم دسمبر کو تینوں نوجوان خاتون کی بتائی گئی جگہ پر موجود ہی نہیں تھے۔

Published: undefined

ایس ایس پی رجوان نے یہ بھی بتایا کہ تقریباً چار مہینے قبل 9 ستمبر کو یہ لڑکی ابرار کے ساتھ کہیں چلی گئی تھی۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ دونوں دہلی کے تغلق آباد علاقے میں 15 دن تک رہے۔ اس درمیان فرید پور تھانہ میں خاتون کے اغوا کی رپورٹ درج کر لی گئی۔ کچھ دن بعد جب وہ گھر واپس لوٹی تو جانچ میں اس کے بالغ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ خاتون کے والدین کی موت ہو چکی ہے اور وہ اپنے ماما کے گھر رہتی ہے۔ لوٹ کر آنے کے بعد گھر والوں نے 11 دسمبر کو بریلی کی آنولہ تحصیل کے رہنے والے ایک نوجوان سے اس کی شادی کرا دی۔

Published: undefined

راستے میں روک کر زبردستی مذہب تبدیلی کا دباؤ بنانے کا الزام غلط ثابت ہونے کے بعد اب پولس اس الزام کی جانچ کر رہی ہے کہ ابرار نے آنولہ میں خاتون کے سسرال جا کر اسے دھمکایا تھا یا نہیں۔ حالانکہ پولس کی یہ کوشش اس معاملے میں کسی طرح نوجوانوں کو قصوروار ٹھہرا کر اپنی ساکھ بچانے کی ہے۔ اب جانچ میں جو بھی نکلے، لیکن یہ طے ہے کہ جلدبازی میں بریلی پولس نے اپنی فضیحت کرا لی ہے۔

Published: undefined

مبینہ لو جہاد معاملے میں پولس کی سبکی کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ دراصل اتر پردیش کی بی جے پی حکومت 24 نومبر کو لوجہاد روکنے کے نام پر مذہب تبدیلی آرڈیننس-2020 لائی تھی۔ اس میں دھوکہ یا لالچ دے کر یا پھر زبردست مذہب تبدیلی کرانے کا الزام ثابت ہونے پر 10 سال تک کی قید اور 50 ہزار روپے تک کا جرمانہ رکھا گیا۔ آرڈیننس آنے کے بعد سے اتر پردیش پولس نے کئی اضلاع میں یکے بعد دیگرے کئی معاملے درج کر کے مسلم نوجوانوں اور ان کے گھر والوں پر کارروائی شروع کر دی۔

Published: undefined

لو جہاد کے خلاف نئے قانون کے تحت پہلا معاملہ بھی بریلی میں ہی درج کیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں بھی بریلی پولس کی بہت فضیحت ہوئی تھی کیونکہ لڑکی کی شادی اسی کے مذہب سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے ہو چکی تھی اور لڑکی کے بھائی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پولس پرانے معاملے کو پھر سے کھلوانے کے لیے خود ان کے گھر آئی تھی۔ اب فریدپور کے تازہ معاملہ میں بھی پولس کی جلدبازی کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز