قومی خبریں

اقتدار کے لئے بعض افراد ہندو- مسلمان میں تفرقہ پیدا کرنے کا کام کر رہے ہیں: ریونت ریڈی

یونت ریڈی نے یاد دلایا کہ راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ ہندو اور مسلمان ملک کی دو آنکھیں ہیں، جبکہ آج اقتدار کے لیے بعض افراد دونوں طبقات کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

راجیو گاندھی سدبھاونا یاترا
راجیو گاندھی سدبھاونا یاترا 

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ راجیو گاندھی نے غریبوں کی حالت زار جاننے کے لئے یاترا کی تھی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ ہندو اور مسلمان ملک کی دو آنکھیں ہیں، جبکہ آج اقتدار کے لیے بعض افراد دونوں طبقات کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’راجیو گاندھی جی نے سرحدی معاملات کو حل کرنے کی کوشش اور ملک میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی جان قربان کر دی تھی۔‘‘ تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کی تاریخی یادگار چارمینار کے قریب سدبھاؤنا دیوس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے بھی ملک کے اتحاد کے لیے اپنی جان بھی قربان کر دی۔

Published: undefined

ریونت ریڈی نے کہا کہ ویرپا مویلی وہ شخص ہیں جنہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ اے پی میں وائی ایس آر حکومت کے دوران مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا۔ راجیو گاندھی سدبھاؤنا یاترا میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں پی سی سی کے سابق صدور اتم کمار ریڈی، پونالہ لکشمیا سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ