پٹنہ: نیپال میں رک رک کر ہورہی بارش سے بہار کی نو ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے وہیں سنیچر سے چار دن تک سبھی ضلعوں میں بارش کی وراننگ سے شمالی بہار میں سیلاب کی اور خطرناک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
سینٹرل واٹر کمیشن کی جانب سے سنیچر کو ندیوں کے روزانہ کی سطح پر جاری اعدادوشمار کے مطابق بہار میں بوڑھی گنڈک ندی کی آبی سطح چھ مقام پر ، باگمتی چار، گنڈک، ادھوارا گروپ، کملا۔بلان، کوسی اور مہانندا دو۔دو مقام پر اور پرمان ندی ایک مقام پر خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔
Published: undefined
بہارمیں بوڑھی گنڈک ندی کی آبی سطح مغربی چمپارن کے لال بیگیا گھاٹ میں خطرے کے نشان سے 48 سینٹی میٹر، مظفرپور کے اہروالیامیں 27 سینٹی میٹر، سکندرپورمیں 125 سینٹی میٹر، سمستی پور میں 255 سینٹی میٹر، روسڑامیں 385 سینٹی میٹر اور کھگڑیا میں 100 سینٹی میٹر وہیں گنڈک ندی کا مظفرپور ضلع کے ریوا گھاٹ میں چار سینٹی میٹر اورگوپال گنج کے ڈمریا گھاٹ میں 134 سینٹی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
اسی طرح باگمتی ندی سیتامڑھی ضلع کے ڈھینگ میں چالیس سینٹی میٹر، مظفرپور ضلع کے رونی سعدپور میں 217 سینٹی میٹر اور بینی باد میں 96 سینٹی میٹر، دربھنگہ کےحیا گھاٹ میں 218 سینٹی میٹر، ادھوارا گروپ دربھنگہ کے کمتول میں 88 سینٹی میٹر، ایکمی گھاٹ میں 197 سینٹی میٹر، کملا بلان ندی مدھوبنی کے جے نگرمیں 30 سینٹی میٹر اور جھنجھارپور میں 86 سینٹی میٹر، کوسی ندی کھگڑیا کے بلتارا میں 197 سینٹی میٹر، کٹیہار کے کرسیلا میں چار سینٹی میٹر، مہانندا ندی پورنیہ کے ڈھینگرا گھاٹ میں 58 سینٹی میٹر، کٹیہار کے جھاوا میں 55 سینٹی میٹر اورپرمان ندی ارریہ میں پچپن سینٹی میٹر اوپربہہ رہی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے سنیچر کو پیش گوئی کہ ہے کہ یکم اگست سے چار اگست تک گرج اور بجلی کی چمک کے ساتھ بہار کے سبھی اڑتیس اضلاع میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اس سے شمالی بہار میں سیلاب کی صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔ محکمہ نے سبھی اضلاع میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ یلو الرٹ کے تحت ضلع انتظامیہ کو صورت حال کی نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے ایڈیشنل سکریٹری رام چندر ڈو نے کہا ہے کہ ندیوں کے سیلاب کی سطح سے بہار کے چودہ ضلعوں میں مجموعی طور سے 112 بلاک کے 1043 پنچایت کی 49 لاکھ پانچ ہزار آبادی متاثرہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined