قومی خبریں

بہار میں گنگا میں طغیانی، کئی علاقوں پر سیلاب کا خطرہ

گنگا سمیت کئی اہم ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ کے بعد پٹنہ کے کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ پٹنہ میں گنگا ندی اپنے ساحلوں کو چھوڑ کر گاؤں کی جانب گامزن ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پٹنہ، بہار میں ایک مرتبہ پھر سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ یہاں گنگا سمیت کئی اہم ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ کے بعد پٹنہ کے کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ پٹنہ میں گنگا ندی اپنے ساحلوں کو چھوڑ کر گاؤں کی جانب گامزن ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز بھی گنگا، گنڈک اور باگمتی کئی علاقوں میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کی شام سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کی صورت حال کاجائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ جمعہ کو بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کر رہے ہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 3:10 PM IST

بہارمیں گنگا ندی کی آبی سطح میں اضافہ کے سبب پٹنہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ گنگا کی طغیانی کی وجہ سے بکسر، بھاگلپور اور منگیر میں بھی سیلاب کا پانی گاؤں میں داخل ہونے لگا ہے۔

پٹنہ کے بختیار پور میں دیارہ علاقہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ ان علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ اراضی میں کھڑی فصل پانی میں ڈوب کر برباد ہو گئی ہے۔ بلاک کی کالا دیارا، روپس مروآہی، چریا، ہرداس پور اور ست بھیا رام نگر پنچایتوں کے گاؤں کے ذیلی علاقوں میں گنگا کا پانی داخل ہو جانے سے لوگ پالتو جانوروں کے ساتھ بالائی مقامات پر پناہ لینے کو مجبور ہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 3:10 PM IST

ادھر، محکمہ آبی وسائل کے ایک افسر نے جمعہ کو بتایا، ’’ریاست میں بیشتر ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ گنگا ندی بہار میں بکسر، پٹنہ، دیگھا گھاٹ، گادھی گھاٹ، ہاتھی دہ اور بھاگلپور ضلع کے کہل گاؤں میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ باگمتی ندی ڈھینگ اور بینی بد میں خطرے کے نشان کو پار کر چکی ہے جبکہ بوڑھی گنڈک کھگڑیا میں اور کملا بلان ندی مدھوبنی میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 3:10 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو پٹنہ میں گنگا ندی کی آبی سطح کا جائزہ لیا۔ دیگھا گھاٹ سے این آئی ٹی گھاٹ تک کا معائنہ کرنے پہنچے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’گنگا اپھان پر ہے لیکن سال 2016 میں آئے سیلاب جیسی صورت حال فی الحال نہیں ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا، محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ‘‘

Published: 20 Sep 2019, 3:10 PM IST

انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی صورت حال سے نمٹنے کی پوری تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولہ خود جمعہ کو بکسر اور پٹنہ کے درمیان فضائی معائنہ بھی کریں گے۔ انہوں نے محکمہ آبی وسائل، آفات انتظامی محکمہ کے علاوہ تمام متعلقہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو محتاط رہنے کو کہا ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 3:10 PM IST