قومی خبریں

مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش سے کچھ علاقوں میں سیلاب

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ریاست کے تمام ڈویژنوں میں اگلے دو دنوں میں زیادہ تر مقامات پر تیزبارش کی پیش گوئی کی ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی RT

ممبئی: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ، کونکن، ودربھ اور وسطی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش سے گوداوری اور مانیاڈ ندیوں میں سیلاب آگیا ہے، جبکہ اورنگ آباد میں تین خواتین سیلاب میں بہہ گئیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ریاست کے تمام ڈویژنوں میں اگلے دو دنوں میں زیادہ تر مقامات پر تیزبارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

اورنگ آباد میں والاج اور تیسگاؤں علاقوں میں ندیوں اور نہروں میں طغیانی آگئی ہے اور تین خواتین بہہ گئیں۔ موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو خواتین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔ ضلع کے پھولمبری تعلقہ کے کھامگاؤں گاؤں میں موسلا دھار بارش سے فصلیں بہہ گئیں اور کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ اورنگ آباد کے قریب تاریخی ہرسول جھیل طغیانی پر ہے۔ سول انتظامیہ نے کھام ندی کے قریب رہنے والے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ انخلاء کے لیے تیار رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined