قومی خبریں

کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ، 22 ندی نگرانی مراکز نے سنگین حالت درج کی، سی ڈبلیو سی کی رپورٹ جاری

سی ڈبلیو سی نے اگلے 24 گھنٹوں میں اچانک سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ گجرات، مغربی مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر کی انتظامیہ کو مستعد رہنے اور ندیوں کی آبی سطح پرنظر بنائے رکھنے کو کہا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیلاب کا منظر (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

سیلاب کا منظر (فائل) / آئی اے این ایس

 

ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے جمعہ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 22 ندی نگرانی مراکز پر انتہائی سیلاب کی حالت درج کی گئی ہے جبکہ 23 دیگر اسٹیشنوں پر پانی کی سطح معمول سے اوپر ہے۔

Published: undefined

سی ڈبلیو سی کی رپورٹ کے مطابق سب سے سنگین حالت بہار اور اتر پردیش میں ہے۔ دونوں ریاستوں میں 8-8 مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے کافی اوپر ہے۔ دیگر ریاستوں میں گجرات، دہلی، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، راجستھان اور مغربی بنگال میں ایک ایک اسٹیشن پر انتہائی سیلاب کی حالت ہے۔ اس کے علاوہ آسام، جموں و کشمیر، اوڈیشہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں کئی ندیوں کی آبی سطح معمول سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں جمنا ندی اولڈ ریلوے بریج (او آر بی) پر انتہائی سیلاب کی حالت میں بہہ رہی ہے۔ حالانکہ سی ڈبلیو سی کا کہنا ہے کہ اب اس کی سطح گھٹ کر 207.15 میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ گجرات میں نرمدا، تاپی، دمن گنگا اور سابرمتی جیسی اہم ندیوں میں اگلے 3-2 دن تک تیز بہاؤ رہنے کا اندیشہ ہے۔ سب سے زیادہ خطرہ بھروچ، سورت، ودودرا، سابر کانٹھا، بناس کانٹھا اور راجکوٹ ضلعوں میں ہے۔ یہاں انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

راجستھان میں ماہی، سابرمتی، چمبل اور بناس ندیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ پرتاپ گڑھ، بانسواڑہ، ادے پور، کوٹا، بوندی اور جھالاواڑا ضلعوں میں سنگین سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ وہیں مہاراشٹر کے دھولے، نندوربار، پال گھر، ٹھانے اور پونے ضلعوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں بہت تیز بارش کا امکان ہے۔ اس سے تاپی، ویترنا، بھیما اور کوئنا ندیوں کی آبی سطح تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش میں گنگا، جمنا، رام گنگا اور گھاگھرا ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ سب سے متاثرہ اضلاع متھرا، بلیا، شاہجہاں پور، بارابنکی، فرخ آباد اور فتح آباد ہیں۔ بہار میں گنگا، کوسی، گنڈک اور گھاگھرا ندیوں میں بھی آبی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ سب سے متاثرہ اضلاع پٹنہ، بھاگلپور، سیوان اور کھگڑیا ہیں۔

Published: undefined

سی ڈبلیو سی نے اگلے 24 گھنٹوں میں اچانک سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ خاص کر گجرات، مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں انتظامیہ کو مستعد رہنے اور ندیوں کی آبی سطح پرمسلسل نظر بنائے رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اس دوران ویب سائٹ کے توسط سے اصل وقت میں آبی سطح کی نگرانی کرنے اور سیلاب کے ممکنہ علاقوں میں ضروری احتیاط برتنے کی گزارش کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined