قومی خبریں

دہلی میں سیلاب کا خطرہ، جمنا کی آبی سطح میں تیزی سے اضافہ، ہریانہ سے لے کر کیرالہ تک شدید بارش کا الرٹ

ملک میں مانسون پوری طرح فعال ہو چکا ہے۔ کشمیر سے چنئی تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہی گیروں کو بحیرہ عرب کے کنارے گجرات، کونکن، گوا، کرناٹک اور کیرالہ کے ساحلوں پر نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جمنا ندی کی آبی سطح میں اضافہ۔ ویڈیو گریب/ایکس</p></div>

جمنا ندی کی آبی سطح میں اضافہ۔ ویڈیو گریب/ایکس

 

 ملک میں مانسون تقریباً ہر جگہ فعال ہو چکا ہے۔ کشمیر سے چنئی تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ریاستوں کے لیے مانسون کی بارش مصیبت بن گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں ہریانہ، دہلی، بہار، مشرقی اتر پردیش، مہاراشٹر، سوراشٹر-کچھہ، مغربی راجستھان، رائل سیما اور تمل ناڈو، کیرالہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ساحلی کرناٹک، جنوبی کونکن و گوا، جنوبی چھتیس گڑھ، تلنگانہ، ودربھ اور شمالی پنجاب کے حصوں میں بھی درمیانی سے بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

وہیں دہلی میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں جمنا کی آبی سطح تیزی سے بڑھی ہے۔ حالانکہ ابھی خطرے کے نشان سے نیچے ہے، لیکن ہتھنی کنڈ بیراج سے 67 ہزار کیوسک پانی دہلی کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے اور 2 دن میں یہ راجدھانی پہنچ سکتا ہے۔ ساتھ ہی دہلی میں آج بھی اچھی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات (24 جولائی) کو دہلی میں عام طور پر بادل چھائے رہیں گے اور درمیانی بارش ہوگی۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے سیلاب کنٹرول منصوبہ کے مطابق پہلی وارننگ باضابطہ طور پر تبھی جاری کی جاتی ہے جب ہتھنی کنڈ سے پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک سے زیادہ ہو جاتا ہے جو ابھی کافی دور ہے۔ آبپاشی اور سیلاب کنٹرول محکمہ کے اس سال کے حکم کے مطابق ایک بار یہ سرحد پار ہو جانے پر سیکٹر لیول کے کنٹرول روم فعال ہو جائیں گے، کشتیاں تعینات کی جائیں گی اور حساس علاقوں پر نگرانی رکھی جائے گی۔

Published: undefined

ادھر ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں تیز بارش کی وجہ سے لینڈ سلائڈ اور بادل پھٹنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ کئی اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور 385 سے زیادہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ منڈی اور سرمور ضلع میں دو قومی شاہراہیں بند پڑے ہیں۔ ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں بھی شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر آبی جماؤ اور ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ 23 سے 28 جولائی تک بحیرہ عرب کے کنارے گجرات، کونکن، گوا، کرناٹک اور کیرالہ کے ساحلوں پر نہ جائیں، جنوبی عمان، یمن ساحل، لکش دیپ اور مالدیپ علاقوں میں بھی سمندری سرگرمیوں سے بچنے کی صلاح دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined