قومی خبریں

آسام میں سیلاب کی صورتحال ابتر، سڑک رابطہ منقطع

ریاست میں کئی مقامات پر مسلسل بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے درمیان بیشتر بڑے دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

گوہاٹی: آسام میں سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔ ریاست میں کئی مقامات پر مسلسل بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے درمیان بیشتر بڑے دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ ریاست کے تقریباً 25 اضلاع میں تقریباً 11 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس میں نو تشکیل شدہ ضلع باجالی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Published: undefined

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریباً 19782.80 ہیکٹر زرعی اراضی پانی میں ڈوب گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 72 ریونیو زون کے 1510 گاؤں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ان اضلاع کی انتظامیہ نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صرف اس وقت گھر سے باہر نکلیں جب ہنگامی اور صحت کی ہنگامی صورتحال ہو۔

Published: undefined

سیلاب کی وجہ سے گوہاٹی سے مختلف اضلاع کا سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 6 پر سڑک ٹوٹنے سے آسام کا وادی براک سے رابطہ پوری طرح سے منقطع ہو گیا ہے۔ راجدھانی گوہاٹی کے بیشتر حصے لگاتار تیسرے دن پانی جمع ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

گوہاٹی میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے نون متی علاقے کے اجنتا نگر میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گول پاڑہ ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔ حکام کے مطابق کم از کم چھ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور نچلے آسام میں رنگیا سیکشن میں نلباری اور گھوگراپار کے درمیان پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے چار ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے ٹویٹر پر بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ہدایت کار روہت شیٹی کا ریاست میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ آسام اور میگھالیہ میں بدھ تک معمول سے 272 ملی میٹر زیادہ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے دونوں ریاستوں میں ریڈ الرٹ کو اس ہفتے کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined