سڑک حادثہ / یو این آئی
کرناٹک کے کلبرگی ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ یہاں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ایک تیز رفتار وین شدید طور پر جا ٹکرائی جس میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا اور لوگوں کی چیخ و پکار شروع ہو گئی۔
Published: undefined
کلبرگی پولیس کے مطابق سبھی مہلوکین باگل کوٹ ضلع کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں کا کلبرگی کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اس درمیان ضلع کے ایس پی اے شرینواسلو نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ نیلوگی تھانہ میں معاملہ درج کرکے حادثہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
مہلوکین میں ایک 13 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق سبھی لوگ کلبرگی ضلع میں واقع درگاہ جا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک کا ٹائر پنکچر ہو گیا تھا۔ وہ سڑک کی بائیں طرف کھڑا تھا۔ ڈرائیور ٹائر بدلنے میں مصروف تھا۔ تبھی مسافروں کو درگاہ لے جا رہی وین نے پیچھے سے ٹرک کو زوردار ٹکر مار دی۔
Published: undefined
کلبرگی ایس پی اے شرینواسلو نے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 5 لوگوں کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ زخمیوں کو فوراً کلبرگی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے اور ان کی شناخت کی بھی کوشش جا ری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے سبھی پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایس پی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور راحت کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے نیلوگی تھانہ میں معاملہ درج کیا ہے۔ آگے کی کارروائی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined