
احمد آباد: ملک میں کورونا وائرس کا ایک بڑا ہاٹ اسپاٹ بن کر سامنے آئے گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں انتظامیہ نے آج سے شہر کے درمیان میں بہنے والی سابر متی ندی پر بنے سات میں سے پانچ پلوں کو آمدورفت کے لئے پوری طرح بند کردیا ہے اور کئی دیگر احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
گجرات میں اب تک 5000 سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں اور 262 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 70 فیصد سے زیادہ یعنی 3500 سے بھی زیادہ معاملے صرف احمد آباد کے ہیں۔ یہاں اب تک 185 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔ گجرات میں پہلے معاملے کی تصدیق 19 مارچ کو ہوئی تھی اور پہلی موت سورت میں 22 مارچ کو ہوئی تھی۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آئی اے ایس افسر وجے نہرا نے آج نامہ نگارو ں کو بتایا کہ شہر کے 48 میں سے اب تک صرف آٹھ وارڈ ہی نہایت متاثرہ علاقہ اور کنٹینمنٹ زون قرار دیئے گئے تھے پر آج سے مزید دو وارڈوں گومتی پور اور مانک نگر کو بھی شامل کرنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 10ہوگئی ہے۔
اقلیتی طبقہ کا جمال پور وارڈ کے لوگوں کو خاص طورپر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب تک شہر میں ہوئی مجموعی اموات میں سے 33 فیصد اموات صرف وہیں ہوئی ہیں۔ مجموعی متاثرین کا ایک بڑا حصہ بھی وہیں سے ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔