قومی خبریں

دلت دولہے کو گھوڑی سے نیچے گرایا، پانچ گرفتار

پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو  بھی دیکھا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے بلندشہر کے جہاںگیرآباد کوتوالی علاقے میں شرپسندعناصر نے دلت پولیس اہلکار کی گھڑ چڑھائی کے دوران پتھراؤ کیا اور دولہے کو گھوڑی سے نیچے گرا دیا۔ اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

Published: undefined

بلندشہر میں دلت سماج کی بارات میں کچھ شرپسندعناصرنے دولہے کو گھوڑی سے اتار کر دولہے اور باراتیوں کے ساتھ مارپیٹ کی، اور بَینڈ باجے والوں کو بھی بھگا دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ دولہا اور دولہن دونوں ہی یوپی پولیس میں تعینات ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

دولہے کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لیے تحریر دی ہے۔ پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، واقعے کے مقام کے آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined