قومی خبریں

ہیڈ کانسٹیبل میں کورونا کی تصدیق کے بعد بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کی پہلی-دوسری منزل سیل

بی ایس ایف کے آج جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فورس کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والا ایک ہیڈ کانسٹیبل اتوار کو کورونا متاثر پایا گیا۔ وہ عمارت کی دوسری منزل پر کام کرتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے ایک ہیڈ کانسٹیبل میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد سی جی او کمپلیکس واقع اس عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو سیل کر کے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

بی ایس ایف کے آج جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فورس کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والا ایک ہیڈ کانسٹیبل اتوار کو کورونا متاثر پایا گیا۔ وہ عمارت کی دوسری منزل پر کام کرتا ہے اور آخری مرتبہ ایک مئی یعنی جمعہ کو دفتر آیا تھا۔ اس کے رابطہ میں آنے والے سبھی لوگوں کی پہچان کرکے انہیں کوارنٹائین کردیا گیا ہے۔ ان تمام کی کورونا جانچ بھی کی جائے گی۔ فورس نے احتیاط کے طورپر آٹھ منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو سیل کردیا ہے وہاں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

بی ایس ایف نے اس معاملے کی خبر سے قبل خصوصی احتیاطی اقدام کے تحت دفتر کو جمعہ شام چار بجے ہی مقررہ وقت سے پہلے بند کر دیا تھا۔ سبھی ملازمین کے جانے کے بعد تمام دفاتر کو انفکشن سے پاک کیا گیا تھا۔ ہفتہ اور اتوار کو دفتر بند تھ، اس دوران دفتر میں صرف سیکورٹی اہلکار اور کنٹرول روم کا عملہ ہی موجود تھا۔ ہیڈ کانسٹیبل میں انفکشن کی تصدیق اتوار کی شب کو ہوئی تھی۔

Published: undefined

اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد پوری عمارت کو دوبارہ انفکشن فری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پروٹوکال کے مطابق متاثرہ شخص کے سیکینڈ اور تھرڈ کنٹکٹ کا بھی پتا لگایا جا رہا ہے۔ فورس کے 42 جوان پہلے سے ہی کورونا متاثر ہیں اور اب یہ تعداد 43 ہوگئی ہے۔ ان میں 32 جوان دہلی پولیس کے ساتھ جامع مسجد اور چاندنی محل علاقے میں تعینات تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined