دیویندر یادو / تصویر آئی این سی
نئی دہلی: کانگریس ریاستی صدر دیویندر یادو نے ایک بار پھر بارش کے بعد دہلی میں ہونے والے آبی جماؤ پر بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور سپر سی ایم پرویش ورما کے ذریعہ اقتدار میں آنے کے بعد میڈیا، سوشل میڈیا اور عوامی طور پر سرکاری پروگراموں میں کیے گئے بڑے وعدوں کی قلعی مانسون کی پہلی بارش میں ہی کھل چکی ہے۔ پرویش ورما نے کہا تھا کہ اب دہلی میں سیلاب نہیں آئے گا، لیکن مانسون کے شروعاتی دنوں میں ہی دہلی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ مانسون کی پہلی بارش میں ہوئے آبی جماؤ کے بعد ہی کانگریس نے کبمھ کرن کی نیند سوئی بی جے پی کو خبردار کیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء اقتدار کے نشے میں بیان دیتے رہے کہ وقت آنے پر سب ٹھیک ہو جائے گا۔ حالات بہتر ہونے کے بجائے بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔ جس تبدیلی کی بات بی جے پی کابینہ نے کی تھی، اس میں تبدیلی تو نہیں ہوئی لیکن حالات مزید خراب ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
دیویندر یادو کے مطابق دہلی کے لیے نئے ڈرینج کا ماسٹر پلان شیلا دیکشت حکومت نے تیار کیا تھا۔ اس پر دہلی آئی ٹی آئی کی رپورٹ آئے ہوئے 7 سال ہو چکے ہیں جس کو نہ تو کسی حکومت نے نافذ کیا اور نہ ہی بی جے پی کی وزیر اعلیٰ اس پر کوئی نوٹس لے رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی، ڈی ڈی اے، دہلی میونسپل کارپوریشن اور سیلاب و محکمہ آبپاشی کے افسران نے دعویٰ کیا تھا کہ نالوں اور نالیوں کے ڈی سلٹنگ کا کام 90-80 فیصد تک مکمل کر لیا ہے۔ لیکن حقیقت میں کوئی کام ہوا ہی نہیں ہے، جس کی سچائی سڑکوں پر اور پلوں کے نیچے ہوئے آبی جماؤ نے بے نقاب کر دیا ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے مطالبہ کیا کہ دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق گزشتہ اور موجودہ حکومت کی ڈی سلٹنگ کے کام پر آئی تھرڈ پارٹی کی آڈٹ رپورٹ کو عام کیا جانا چاہیے۔ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اقتدار میں رہتے ہوئے سی اے جی کی رپورٹ کبھی عوامی نہیں کی اور اب بی جے پی نے بھی 4 ماہ کی مدت کار میں وہی انداز دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ڈی سلٹںگ کی تھرڈ پارٹی آدٹ رپورٹ کو دبائے بیٹھی ہے اور نئے ڈرینج سسٹم کے لیے آئی ٹی آئی کی رپورٹ کو عام نہیں کر رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ دہلی میں ہر سال سیلاب جیسی صورتحال کے لیے پہلے عام آدمی پارٹی اور اب بی جے پی مکمل طور سے ذمہ دار ہے۔ کیونکہ دہلی میں اقتدار تو ضرور تبدیل ہوئی لیکن ٹھیکیدار نہیں بدلے اور افسران بھی وہی ہیں۔ نالوں اور نالیوں سے گاد نکالنے کے لیے ذمہ دار پی ڈبلیو ڈی، ڈی ڈی اے، دہلی میونسپل کارپوریشن، سیلاب و محکمہ آبپاشی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی وجہ سے یہ ممکن نہیں کہ عوام کو آبی جماؤ سے راحت مل سکے۔ کیونکہ پہلے عام آدمی پارٹی کے لیڈران کو پیسہ کھلاتے تھے اور اب ٹھیکیدار بی جے پی کے لیڈران کا پیٹ بھر رہے ہیں۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ 15 سالوں میں کانگریس کی حکومت کے دوران آبی جماؤ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں تھا۔ کیونکہ وقت سے قبل ہی گاد نکالنے کا کام مکمل کر لیا جاتا تھا اور دہلی کی بہتری کے لیے 1976 میں بنے ڈرینج سسٹم کو بدلنے کے لیے ڈرینج کا ماسٹر پلان تیار کیا تھا۔ لیکن 11 سال سے عام آدمی پارٹی اور اب بی جے پی حکومت نے ڈرینج سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ کام نہیں کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined