قومی خبریں

کشمیر: دو سی آر پی ایف کے جوانوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں ہلاک

سی آر پی ایف کے پی آر او پنکج سنگھ نے بتایا کہ 181 بٹالین سے وابستہ دو سی آر پی ایف اہلکاروں نے منگل کی سہ پہر قریب چار بجے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے میں منگل کے روز سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار آپسی لڑائی میں مارے گئے۔ سی آر پی ایف کے پی آر او پنکج سنگھ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ آپسی لڑائی یا برادر کشی کا یہ ’بدقسمت واقعہ‘ ڈل گیٹ میں واقع سی آر پی ایف کی واٹر ونگ کیمپ میں پیش آیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’181 بٹالین سے وابستہ دو سی آر پی ایف اہلکاروں نے منگل کی سہ پہر قریب چار بجے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔‘‘

Published: undefined

سی آر پی ایف کے پی آر او نے مہلوک اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جالا وجے سنگھ اور سیجو پی کے کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'معاملے کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔ یہ ہمارے لئے بہت بری خبر ہے۔ زندگی بہت قیمتی ہوتی ہے'۔

Published: undefined

بتادیں کہ وادی کشمیر میں تعینات فوجیوں اور نیم فوجیوں میں خودکشی کے علاوہ آپس کی لڑائی یا برادر کشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 1990 میں شروع ہونے والی مسلح شورش کے دوران ایسی کئی وارداتیں رونما ہوئیں جن میں افسروں سمیت درجنوں فوجی مارے گئے۔

Published: undefined

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران فوج کی طرف سے اپنے ہی ساتھیوں کو مارنے کے 28 سے 30 واقعات جبکہ بھارتی فضائیہ میں دو واقعات پیش آچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو