قومی خبریں

تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت، فرار بدمعاشوں کی تلاش میں لگی پولیس

پیر کی صبح تاج محل کے مغربی گیٹ پر کار پر سوار 2 نوجوانوں کے ذریعہ تین راؤنڈ فائرنگ کے بعد پولیس و انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ نوجوان جبراً سیکوریٹی بیریئر توڑ کر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تاج محل / آئی اے این ایس</p></div>

تاج محل / آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے آگرہ میں تاج محل کے مغربی گیٹ پر پیر کی صبح اس وقت دہشت پھیل گئی جب کار پر سوار 2 نوجوانوں نے تابڑ توڑ فائرنگ شروع کر دی۔ بدمعاش 3 راؤنڈ فائرنگ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔ اس واقعہ سے پولیس و انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کار پر سوار نوجوان تاج محل کے مغربی گیٹ کی پارکنگ سے امرودی ٹیلہ تک پہنچ گئے تھے۔ وہ جبراً بیریئر سے آگے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ روکنے پر ہوا میں فائرنگ شروع کر دی۔

Published: undefined

واقعہ صبح قریب 9 بجے کا بتایا جاتا ہے۔ یوپی 85 نمبر کی گاڑی میں سوار دو نوجوان جبراً سیکوریٹی بیریئر توڑ کر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جب سیکوریٹی اہلکاروں نے انہیں روکا تو بحث کرنے لگے۔ اس پر گاڑی کو گھمایا اور پستول نکال کر ایک کے بعد ایک 3 راؤنڈ فائر ٹھونک دیے۔ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے سیاحوں میں دہشت پھیل گئی۔ کار پر سوار نوجوان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Published: undefined

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ دہشت پھیلانے والے نوجوانوں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق کار کا نمبر ٹریس کر لیا گیا ہے اور متھرا کے متعلقہ تھانوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی پی سٹی سونم کمار نے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرکے قانون کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتوار کو آگرہ کے ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی۔ سماج دشمن عناصر نے دھمکی بھرے ای میل میں لکھا تھا کہ ایئر پورٹ کے چاروں طرف خطرناک دھماکہ خیز اشیا سے بھرے بیگس رکھے گئے ہیں۔ اس کے بعد سیکوریٹی اہلکاروں نے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ اب اگلے ہی دن تاج محل کے گیٹ پر فائرنگ کے واقعہ سے پولیس و انتظامیہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined