این سی پی لیڈر سپریا سولے نے ممبئی واقع ای ڈی دفتر میں آگ لگنے کے حادثہ پر 28 اپریل کو اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین معاملہ قرار دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ محکمہ کے ذریعہ لگائے گئے وقت پر بھی سوال اٹھایا۔
Published: undefined
دراصل اتوار کی علی الصبح جنوبی ممبئی میں اس مرکزی ایجنسی کے دفتر میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ افسران کے مطابق اس حادثہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق 12 گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا تھا۔ ای ڈی دفتر میں آگ لگنے کی وجہ سے وہاں موجود کئی دستاویزات اور مشینیں جل گئیں۔
Published: undefined
اس بارے میں آج جب این سی پی (ایس پی) رکن پارلیمنٹ سپریا سولے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’ای ڈی دفتر میں آگ لگنے کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ اس علاقے میں کوئی بھیڑ بھاڑ بھی نہیں ہوتی ہے۔ جب وہاں کوئی پارکنگ یا بھیڑ نہیں تھی تو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر کتنے بجے پہنچیں۔ آگ کو تو 15-10 منٹ میں بجھا لیا جانا چاہیے تھا۔‘‘ انھوں نے عمارتوں میں آگ سے حفاظت کی تیاریوں کے بارے میں بھی سوال اٹھائے، اور یہ بھی پوچھا کہ کیا عمارت کا فائر آڈٹ کرایا گیا تھا۔ آگ میں فائلوں کے تباہ ہونے سے متعلق اندیشہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ ’’کیا ان کے پاس فائلوں کا بیک اَپ ہے؟ اگر کوئی بیک اَپ نہیں ہے تو یہ حیران کرنے والی بات ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined