قومی خبریں

امرتسر سے پورنیہ جانے والی ’جَن سیوا ایکسپریس‘ میں لگی آگ، فرش پر دکھائی دیے بیڑی کے ٹکڑے

ٹرین کے متاثرہ ڈبہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرش پر بیڑی کے ٹکڑے گرے ہوئے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جلتی ہوئی بیڑی بھی ہو سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

امرتسر سے پورنیہ جانے والی ’جَن سیوا ایکسپریس‘ (ٹرین نمبر 14618) میں 24 اکتوبر کی شام اچانک آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ آگ جنرل بوگی میں لگی تھی اور واقعہ شام تقریباً 7 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ انجن سے آٹھویں ڈبہ (جنرل کوچ) میں آگ لگی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن ریلوے کے سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے بعد متاثرہ جنرل ڈبہ میں بیٹھے مسافر اپنے سامان کے ساتھ فوراً نیچے اتر گئے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے ’فائر ایکٹوئنگوشر‘ سے آگ کو بجھایا گیا۔ بعد ازاں متاثرہ کوچ کے مسافروں کو دوسرے کوچ میں منتقل کیا گیا اور پھر ٹرین منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔

Published: undefined

محکمہ ریل کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ بیڑی یا سگریٹ بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ کی وجہ موبائل میں دھماکہ بھی ہو سکتی ہے۔ فورنسک ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے اور پھر ٹرین کو اس کی منزل پورنیہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اس واقعہ کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جس میں متاثرہ ڈبہ کے فرش پر بیڑی کے ٹکرے نظر آ رہے ہیں۔ اس آگ کی وجہ سے ڈبہ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ اس کی سیٹیں بری طرح جل گئی ہیں۔ ویڈیو میں کچھ چپلیں اور کپڑے بھی دکھائی دے رہے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ جلدی جلدی میں مسافر چپل اور کپڑے چھوڑ کر بھاگنے کو مجبور ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined