قومی خبریں

راجہ بھیا کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر درج، اہلیہ نے لگایا تشدد کا الزام

یوپی کے رہنما رگھوراج پرتاپ عرف راجیہ بھیا کے خلاف دہلی کے صفدر جنگ انکلیو تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بھانوی سنگھ گزشتہ کافی وقت سے راجہ بھیا سے الگ دہلی میں رہ رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راجا بھیا (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

راجا بھیا (فائل)، تصویر یو این آئی

 
RETESH YADAV

اتر پردیش کے رہنما رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کے خلاف دہلی کے صفدر جنگ انکلیو تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان کے خلاف ان کی اہلیہ بھانوی کماری سنگھ نے تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بھانوی سنگھ گزشتہ کافی وقت سے اپنے شوہر سے الگ دہلی میں رہ رہی ہیں۔

Published: undefined

بھانوی کماری سنگھ کی طرف سے دہلی پولیس کو دی گئی تحریری شکایت میں اپنے شوہر رگھو راج پرتاپ سنگھ کے خلاف جسمانی اور ذہنی طور پر استحصال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس سے تحفظ کی گہار لگائی ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت یہ ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اس معاملے میں فی الحال آگے کی جانچ جاری ہے۔

Published: undefined

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پہلے کرائم اگینسٹ ویمن سیل میں چل رہا تھا اور میڈیشن سینٹر بھی گیا تھا۔ اس کے بعد جب یہ معاملہ تھانے آیا تو مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق بھانوی سنگھ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ میرے شوہر رگھوراج پرتاپ سنگھ گزشتہ کئی برسوں سے میرے خلاف جسمانی اور ذہنی طور پر ظلم کر رہے ہیں اور حالیہ میڈیکل رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ میرے شوہر کے ذریعہ کیے گئے جسمانی تشدد کی وجہ سے میرے اعضا کو نقصان پہنچا ہے، جس سے میری جان کو بھی خطرہ ہے۔

Published: undefined

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہلی اور یوپی میں دونوں فریقوں کے درمیان کئی معاملے زیر التوا ہیں۔ حالانکہ حالیہ رپورٹوں اور دوسرے فریق کے ذریعہ مجھے ملی موت کی دھمکیوں نے اپنی زندگی کے تحفظ کے لیے حالیہ شکایت درج کرانے کے لیے مجبور کیا ہے۔ حال ہی میں دی گئی موت کی دھمکیوں کی تفصیل بھی درج شکایت کا حصہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined