قومی خبریں

ہریانہ: ’سچائی‘ سامنے لانے کی کوشش پر سزا، صحافی کے خلاف مقدمہ درج

25 جولائی کو صحافی نے ڈی سی حصار کے پاس گیہوں خراب ہونے سے متعلق شکایت درج کرائی جو کہ ابھی تک زیر التوا ہے۔ اس درمیان 8 ستمبر کو صحافی کے خلاف دفعہ 451، 465 اور 500 کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا صحافی انوپ کنڈو

اتر پردیش میں یو پی حکومت اور ریاستی انتظامیہ کے خلاف رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کو مقدمات کا سامنا تو کرنا ہی پڑ رہا ہے، اب کچھ ایسا ہی معاملہ ہریانہ میں پیش آیا ہے۔ خبروں کے مطابق حصار کے صحافی انوپ کنڈو پر ہتک عزتی اور غیر قانونی دراندازی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ضلع پولس کے ذریعہ اس لیے کی گئی ہے کیونکہ انوپ نے اُکلانا میں فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کے گودام میں خراب ہو رہے گیہوں کی خبر کو سامنے لائے تھے۔ حالانکہ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ صحافی نے محکمہ کو بدنام کرنے کے لیے اپنے چینل پر فرضی ویڈیو چلایا۔

Published: 14 Sep 2019, 9:10 PM IST

دراصل گزشتہ 17 جولائی کو یہ پتہ چلا کہ اُکلانا کے ڈی ایف ایس سی گودام میں پانی کی وجہ سے گیہوں خراب ہو رہا ہے۔ اس بارے میں صحافیوں نے سیکورٹی گارڈ سے بات کی اور واقعہ کا ویڈیو بنایا۔ انھوں نے فوڈ سپلائی انسپکٹر رام پھل سے بھی بات کی، لیکن انھوں نے اسے دھمکا دیا۔

Published: 14 Sep 2019, 9:10 PM IST

18 جولائی کو اس سلسلے میں چینل پر 21 منٹ کی اسٹوری چلائی گئی۔ وزیر کرن دیو کمبوج نے چینل سے بات کی اور قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا۔ اسی دن وزیر نے ڈی ایف ایس سی سبھاش کو جانچ کا مشورہ دیا جس کے بعد صحافی سمیت کچھ بی جے پی لیڈر اور ضلع فوڈ سپلائی کنٹرولر نے گودام کا جائزہ لیا۔ اس دوران افسران کو خراب اناج ملا۔ افسران نے غلطی کا اعتراف کیا اور ساؤنڈ بائٹ دیا۔ لیکن 19 جولائی کو جب کرنال میں وزیر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ صحافی نے غلط خبر دی ہے۔

Published: 14 Sep 2019, 9:10 PM IST

ہندی نیوز پورٹل ’این ڈی ٹی وی‘ پر اس سلسلے میں خبر شائع ہوئی ہے اور اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 25 جولائی کو صحافی نے ڈی سی حصار کے پاس شکایت درج کرائی اور اس شکایت کو ڈی ایف ایس سی حصار کے پاس بھی بھیجا، لیکن یہ ابھی تک پینڈنگ ہے۔ اس کے بعد 8 ستمبر کو صحافی کے خلاف دفعہ 451، 465 اور 500 کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔

Published: 14 Sep 2019, 9:10 PM IST

انوپ کنڈو پر درج مقدمے کو لے کر پورے ضلع کے صحافیوں نے مقامی میڈیا سنٹر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کر ناراضگی کا اظہار کیا اور میٹنگ میں ضلع کے سبھی ڈویژن کے صحافیوں نے شرکت کی۔ یہاں اتفاق رائے سے قرارداد پاس کر ضلع ڈپٹی کمشنر اور پولس سپرنٹنڈنٹ کو ایک شکایت سونپی گئی جس میں صحافی پر درج مقدمے کو خارج کرتے ہوئے فرضی جانچ رپورٹ پیش کرنے والے ضلع فوڈ سپلائی افسر سبھاش سِہاگ اور ضلع کونسل کے موجودہ کارگزار افسر وکاس یادو کے خلاف معاملہ درج کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Published: 14 Sep 2019, 9:10 PM IST

اس پورے معاملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اُتم سنگھ نے کہا کہ صحافیوں کے مطالبات کو متعلقہ افسر کو بھیجتے ہوئے دوبارہ غیر جانبدارانہ جانچ کرائی جائے گی۔ ساتھ ہی کہا کہ کسی بھی طریقے سے میڈیا اہلکاروں کے ساتھ غلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اتم سنگھ نے فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کے اس الزام کو بھی مسترد کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے جرنلسٹ احاطہ میں گھسے ہیں۔ اتم سنگھ نے کہا کہ اس طرح کی دفعات پرائیویٹ پراپرٹی پر نافذ ہوتے ہیں نہ کہ پبلک پراپرٹی پر۔

Published: 14 Sep 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Sep 2019, 9:10 PM IST