قومی خبریں

کرنال میں ہوئے کل کے ہنگامہ پر 71 مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج

پولیس نے کرنال میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھار،آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا لیکن خبر آ رہی ہے کہ انتظامیہ نے 71 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئے زرعی قوانین کو ختم کرنے کے مطالبہ کو لے کر کسان دہلی کی سرحدوں پر گزشتہ 46 دنوں سےاحتجاج کر رہے ہیں ۔ اس دوران ان احتجاج کر رہے کسانوں کی حکومت سے آٹھ دور کی بات چیت بھی ہو چکی ہے لیکن ان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

Published: undefined

ہریانہ کے کرنال ضلع میں کل وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی ایک تقریب تھی لیکن احتجاج کر رہے کسانوں نےان کے وہاں آنے کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھار، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا لیکن اب خبر آ رہی ہے کہ انتظامیہ نے 71 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ واضح رہے اس ہنگامہ کے بعد وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو اپنا دورہ رد کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

ایک جانب جہاں آج سپریم کورٹ میں اس معاملہ پر سنوائی ہونا ہے تو دوسری جانب کسان اس سردی کے موسم میں دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ کسان اور حزب اختلاف مستقل مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور حکومت پر ان قوانین کو ختم کرنے کا دباؤ بنائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined