حادثہ کا شکار فائٹر جیٹ، ویڈیو گریب
ہریانہ کے انبالہ ضلع میں جمعہ کے روز فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ جگوار حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ پائلٹ نے خود کو وقت رہتے جنگی طیارہ سے خود کو باہر نکال لیا۔ زخمی پائلٹ کو فوجی ہیلی کاپٹر سے قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائٹر جیٹ حادثہ کا شکار ضرور ہوا ہے، لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جس مقام پر جنگی طیارہ گرا، وہاں پر بھی کسی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ حالانکہ حادثہ کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں میں افرا تفری کا ماحول ضرور پیدا ہو گیا۔ اس حادثہ میں پائلٹ کے علاوہ کسی دیگر شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس حادثہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ ’’آج مستقل تربیتی پرواز کے دوران انبالہ میں ہندوستانی فضائیہ کا ایک جگوار طیارہ سسٹم میں خرابی کے سبب حادثہ کا شکار ہو گیا۔ بہ حفاظت خود کو اجیکٹ کرنے سے پہلے پائلٹ طیارہ کو آبادی سے دور لے گیا۔ حادثہ کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے ہندوستانی فضائیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
اس حادثہ کے بعد کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ کا کافی حصہ جل کر خاک ہو چکا ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد زخمی پائلٹ نے اپنے افسران کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد فوری کارروائی شروع کی گئی۔ فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے زخمی پائلٹ کو فوراً علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کو گھیر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوج کی ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز