قومی خبریں

اتر پردیش کے رامپور میں اندوہناک سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک 22 زخمی

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنسار سنگھ نے بتایا کہ متاثرین کو ضلع اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے، حادثہ ایک ٹرک اور ڈبل ڈیکر پرائیویٹ بس کے درمیان ٹکر کے سبب پیش آیا۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

اتر پردیش کے رامپور ضلع میں اتوار کی صبح ایک ٹرک اور ڈبل ڈیکر پرائیویٹ بس کی ٹکر میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور 22 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ رامپور بائپاس کے پاس اس وقت پیش آیا جب دہلی جا رہی ایک بس میں 50 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ ان میں سے بیشتر حادثہ کے وقت سو رہے تھے۔ بس ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ ٹرک سامنے سے آ رہا تھا۔

Published: undefined

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنسار سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’متاثرین کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ 22 دیگر سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ہمیں انھیں اسپتال بھیجنے کے لیے پرائیویٹ ایمبولنس کا استعمال کرنا پڑا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’چیف میڈیکل افسر سے اضافی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو اسپتال بھیجنے کی گزارش کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی سنگین ہے، یعنی مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور ان کے گھر والوں کو مطلع کیا جا رہا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined