
بہار کے مظفر پور میں پیر کی صبح اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک گھر میں 4 لاشیں پھندے سے لٹکنے کی خبر پھیلی۔ یہ دردناک واقعہ ضلع کے سکرا تھانہ علاقے کے تحت مشرولیا گاؤں میں پیش آیا۔ ایک ہی خاندان کے 4 لوگوں کی موت سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ متوفیوںمیں والد اور اس کی 3 بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشیں پھندے سےلٹکی ہوئی پائی گئیں۔
Published: undefined
مرنے والوں کی شناخت والد امرناتھ رام (36-37 سال)، بیٹیوں انورادھا کماری (11-12سال)، شیوانی کماری (تقریباً 10سال) اور رادھیکا کماری (تقریباً 7-8 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امرناتھ رام نے اپنے دو بیٹوں شیوم (6 سال) اور چندن (تقریباً 4 سال) کو بھی پھانسی پر لٹکا دیا، لیکن وہ بچ گئے۔ ان کے شور مچانے کے بعد گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ رات دیر گئے پیش آیا۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سکرہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں ماحول سوگوار ہے۔ خاندان کے لوگوں کا رُورُو کر بُرا حال ہے تو وہیں آس پاس کے لوگ صدمے میں ہیں۔ پولیس نے واقعے کے بارے میں مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ اور وجہ جاننے کی کوشش کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Published: undefined
گاؤں والوں کے مطابق امرناتھ رام کافی عرصے سے قرض اور مالی مشکلات سے دوچار تھا۔ شبہ ہے کہ اسی دباؤ کی وجہ سے اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ تاہم اس خودکشی کی اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔ امرناتھ کی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے۔ بیٹے شیوم نے بتایا کہ رات میں سب لوگوں نے کھانا کھایا تھا۔ اس نے بتایا کہ اس کے والد نے ہی سب کو پھندے سے لٹکا یا تھا اور ٹرنک سے کودنے کے لیے کہا تھا۔ وہ (شیوم) جب کودا تو گردن میں درد ہوا تواس نے پھندا کھول دیا۔ پھر اس نے اپنے بھائی چندن کے گئلے سے بھی پھندا نکال دیا۔ اس طرح دبوں کی جان بچ گئی۔ فی الحال پولیس نے دونوں بچوں کو اپنے پاس رکھا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محی الدین التمش