قومی خبریں

کسان تحریک: 26 جنوری کو دہلی میں ہی نکلے گی ’ٹریکٹر پریڈ‘، دہلی پولس رضامند!

زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کر رہے کسان 26 جنوری کو راجدھانی میں ہی ’ٹریکٹر پریڈ‘ نکالیں گے۔ اس تعلق سے آج کسانوں اور دہلی پولس کے درمیان ہوئی میٹنگ میں اتفاق قائم ہو گیا ہے۔

یوگیندر یادو
یوگیندر یادو تصویر سوشل میڈیا

اس سال یوم جمہوریہ پر راجدھانی دہلی کے اندر ٹریکٹر پریڈ نکالنے کے لیے پرعزم کسانوں کے لیے راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے کسانوں اور پولس کے درمیان آج ہوئی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق قائم ہوا کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ کسان دہلی میں نکال سکتے ہیں۔ اس سے قبل دہلی پولس اس بات کے لیے رضامند نہیں تھی اور اس نے کہا تھا کہ دہلی کی سرحدوں پر وہ بلاجھجک ٹریکٹر پریڈ کریں، لیکن دہلی میں داخل نہ ہوں۔ لیکن کسانوں کے عزائم کو دیکھتے ہوئے آج ہوئی میٹنگ کے دوران دہلی پولس نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی۔

Published: undefined

کسان لیڈروں اور پولس کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’26 جنوری کو کسان اس ملک میں پہلی بار ’یوم جمہوریہ پریڈ‘ کرے گا۔ پانچ دور کی میٹنگ کے بعد ان ساری باتوں پر اتفاق قائم ہو گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سبھی بیریکیڈ کھلیں گے، ہم دہلی کے اندر جائیں گے اور مارچ کریں گے۔ راستے کے بارے میں موٹے طور پر اتفاق بن گیا ہے، جس پر آج رات آخری فیصلہ ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

یوگیندر یادو نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’26 جنوری کو ہم اپنے دل کا جذبہ ظاہر کرنے کے لیے راجدھانی کے اندر جائیں گے۔ اس یوم جمہوریہ پر ایک ایسی تاریخی کسان پریڈ ہوگی، جیسی اس ملک نے کبھی نہیں دیکھی۔ یہ پرامن پریڈ ہوگی اور اس پریڈ سے ملک کی یوم جمہوریہ پریڈ پر یا اس ملک کی سیکورٹی و آن بان شان پر کوئی داغ نہیں لگے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined