پیر کے روز شہید اعظم بھگت سنگھ کی بھانجی گردیپ کور سنگھو بارڈر پہنچیں اور کسان تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کو ہماری بات ماننی ہی پڑے گی۔ حکومت کو عوام منتخب کرتی ہے، پھر حکومت کس کے لیے کام کر رہی ہے؟‘‘ ساتھ ہی گردیپ کور نے سپریم کورٹ کے اس تبصرہ پر مایوسی کا اظہار کیا جس میں ضعیف اور خواتین سے گھر واپسی کی گزارش کی گئی تھی۔ گردیپ نے کہا کہ ’’ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم جسمانی طور سے کمزور نہیں ہیں۔‘‘
Published: 18 Jan 2021, 3:04 PM IST
ٹیکری بارڈر پر چل رہی کسان تحریک میں سردی لگنے سے کسانوں کی موت کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ اب پنجاب کے ملوٹ واقع گاؤں اولکھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کسان کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق گرجنت سنگھ کے بیٹے 21 سالہ پروندر سنگھ کئی دنوں سے بھارتیہ کسان یونین ایکتا سدھ پور گروپ کی قیادت میں ٹیکری بارڈر پر دھرنا میں شامل تھے۔ تین چار دن قبل اس کی حالت خراب ہو گئی جس کے پیش نظر کچھ کسان ساتھی اسے واپس گاؤں لے گئے۔ پروندر کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور حالت سنگین ہونے پر اسے بھٹنڈا ریفر کر دیا گیا جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔
Published: 18 Jan 2021, 3:04 PM IST
دہلی پولس کے جوائنٹ کمشنر ایس ایس یادو اور ایڈیشنل ڈی ایس پی کسان لیڈروں کے ساتھ سنگھو بارڈر پر میٹنگ کر رہے ہیں۔ ٹریکٹر ریلی کو لے کر کسانوں اور دہلی پولس کے درمیان یہ بات چیت چل رہی ہے۔ کسانوں کے 6 نمائندے 26 جنوری کو مجوزہ ٹریکٹر ریلی کے طور طریقوں کو لے کر جوائنٹ کمشنر کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ ریلی نکالنے کی اجازت کے لیے ایک رسمی خط دہلی پولس کو دی جائے گی۔ دہلی پولس نے کسانوں کے نمائندوں سے ریلی کے بارے میں پورا منصوبہ بتانے کے لیے کہا ہے۔
Published: 18 Jan 2021, 3:04 PM IST
کسان تحریک کو شدت بخشنے کے لیے اب خواتین نے بھی ہزاروں کی تعداد میں کمر کس لی ہے۔ پیر کے روز ’کسان مہیلا دیوس‘ منایا گیا اور بڑی تعداد میں مختلف مقامات پر مظاہروں کی رہنمائی خواتین نے کی۔ اس دوران ہریانہ کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین کھٹکڑ ٹول پر چل رہے دھرنے پر ٹریکٹر سے پہنچیں۔ انھوں نے کہا کہ 26 جنوری کو دہلی کی پریڈ میں ان کی شراکت داری سب سے خاص رہے گی۔
Published: 18 Jan 2021, 3:04 PM IST
26 جنوری کو کسان مظاہرین ٹریکٹر پریڈ نکالنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔ اس پریڈ کے پیش نظر براڑی کے نرنکاری سماگم گراؤنڈ سے کئی کسان مظاہرین ٹریکٹر لے کر ٹیکری بارڈر کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک کسان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ٹیکری بارڈر جا رہے ہیں، ٹیکری بارڈر پر ٹرالی کھڑی کر کے ہم 26 جنوری کو ٹریکٹر پریڈ کی تیاری کریں گے۔‘‘
Published: 18 Jan 2021, 3:04 PM IST
عدالت عظمیٰ کے ذریعہ کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے جیسے معاملوں پر انتظامیہ کو فیصلہ لینے کے لیے کہے جانے پر کسانوں میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سپریم کورٹ میں آج ہوئی سماعت کو کچھ کسان لیڈران اپنی فتح قرار دے رہے ہیں۔ کسان لیڈر ستنام سنگھ پنّو کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا ٹریکٹر ریلی کے معاملے میں مداخلت نہ کرنا کسانوں کی جیت ہے۔ پولس اور رمکزی حکومت اس مسئلہ پر کسانوں سے بات کرے، ہم پرامن طریقے سے اپنی ریلی نکالیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اپنی ریلی سے یوم جمہوریہ کی پریڈ کو متاثر نہیں کریں گے، ہم الگ علاقے میں اپنی ریلی نکالیں گے۔ اگر پولس روکتی ہے تو بھی ہم ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔‘‘
Published: 18 Jan 2021, 3:04 PM IST
کسانوں کے 26 جنوری کو دہلی آنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ملتوی ہو گئی ہے۔ سماعت کےد وران سپریم کورٹ نے یہ ضرور؛ کہا کہ حکومت اس پر پہلے فیصلہ لے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا کہ معاملہ پولس کا ہے، ہم اس پر فیصلہ نہیں لیں گے۔ ہم معاملہ فی الحال ملتوی کر رہے ہیں۔
Published: 18 Jan 2021, 3:04 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Jan 2021, 3:04 PM IST