دہلی بارڈس پر جاری کسان تحریک کو اب تک 5 کروڑ روپے چندہ ملنے کی بات سامنے آئی ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ نے اس سلسلے میں کنڈلی بارڈر پر لوگوں کے سامنے پورا حساب رکھ دیا۔ دراصل چندہ کو لے کر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے تھے جس کے پیش نظر سنیوکت کسان مورچہ نے تفصیل پیش کرتے ہوئے جانکاری دی کہ تحریک کے دوران اب تک 4694 لوگوں نے تقریباً 5 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے۔ اس میں سے سب سے زیادہ تقریباً 60 لاکھ روپے بیمار لوگوں کے علاج پر خرچ ہوئے ہیں۔ کسان مورچہ کے مطابق پہلے کے مقابلے اب روزانہ ملنے والا عطیہ نصف ہو گیا ہے۔ پہلے جہاں روزانہ تقریباً 5 لاکھ روپے کا چندہ مل رہا تھا، اب یہ رقم گھٹ کر ڈھائی لاکھ تک ہی رہ گئی ہے۔
Published: 01 Mar 2021, 4:20 PM IST
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے بغیر قانون واپسی کے گھر واپسی سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے کہا کہ ’’ہمیں ترمیم نہیں چاہیے، قانون ختم ہونا چاہیے۔ بغیر پوچھے آپ نے قانون بنا دیا اور پھر پوچھتے ہیں کہ اس میں کمی کیا ہے؟ اناج کو تجوری میں بند کرنا چاہتے ہیں، بھوک پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں، ایسا نہیں ہوگا۔‘‘
Published: 01 Mar 2021, 4:20 PM IST
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر جاتے وقت اتوار کی شب بجنور کے افضل گڑھ میں صحافیوں سے کہا کہ ’’20-15 دنوں سے مرکزی حکومت کی خاموشی سے اشارہ مل رہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ حکومت کسان تحریک کے خلاف کچھ قدم اٹھانے کا خاکہ بنا رہی ہے۔‘‘
Published: 01 Mar 2021, 4:20 PM IST
دودھ کو پانچ دن تک نہیں فروخت کرنے اور اس کے بعد 100 روپے کلو فروخت کیے جانے کے فیصلے کو آج سنیوکت کسان مورچہ نے افواہ قرار دے دیا ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں وائرل کی جا رہی ہیں، لیکن یہ خبر افواہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ مورچہ نے کسانوں سے یہ اپیل بھی کی کہ جس طرح سے پہلے دودھ فروخت کی جا رہی تھی، اسی طرح بیچنا جاری رکھا جائے۔ واضح رہے کہ ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ مودی حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے کسان منصوبہ بندی کے تحت دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔
Published: 01 Mar 2021, 4:20 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Mar 2021, 4:20 PM IST