قومی خبریں

کسان تنظیموں کی شیوراج سے ملاقات

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اپنے کسانوں، مویشیوں پالنے والوں اور ماہی گیر بھائیوں اور بہنوں کے مفادات سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مختلف ریاستوں سے آئی کئی کسان تنظیموں اور کسانوں نے منگل کو دارالحکومت میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی تجارت میں ملک کے کسانوں کے مفاد میں مضبوط فیصلے کی حمایت اور شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے حال ہی میں بہت سختی سے کہا تھا، "ہمارے لئے، اپنے کسانوں کا مفاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہندوستان ہمارے کسانوں، مویشیوں پالنے والوں اور ماہی گیر بھائیوں اور بہنوں کے مفادات سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی، لیکن میں اس کے لیے تیار ہوں۔"

Published: undefined

 وزیر اعظم کے ان خیالات کی حمایت میں آج مختلف ریاستوں سے کسان اور کسان تنظیموں کے عہدیدار دہلی پہنچے اور سبرامنیم ہال، پوسا کیمپس میں شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ ’کسانوں کے ساتھ سمواد‘ کے دوران وزیر اعظم مودی کے سخت فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔ کسان تنظیموں کے سربراہان نے دل کی گہرائیوں سے وزیر اعظم کے دور اندیش اور کسان دوست فیصلوں کا خیرمقدم کیا اور ان کی مکمل حمایت کی اور کہا، "ہمارے لیے قومی مفاد سب سے مقدم ہے، ہم اس معاملے میں مکمل طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔" کسان تنظیموں کے نمائندوں نے متفقہ طور پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تاریخی کسان دوست قدم کی تعریف کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined