سوشل میڈیا
فریدآباد: یوٹیوبر ایلوش یادو کے گھر پر فائرنگ کرنے والے شوٹر کو پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام ایشانت عرف ایشو گاندھی ہے جو فریدآباد کی جواہر کالونی کا رہائشی ہے۔ فریدآباد کرائم برانچ سیکٹر 30 کی ٹیم کو بدھ کے روز اطلاع ملی کہ ایلوش یادو کے گھر پر فائرنگ کرنے والا شوٹر علاقے میں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے کارروائی کی اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق جیسے ہی ایشانت نے پولیس پارٹی کو دیکھا، اس نے آٹو میٹک پستول سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور آدھے درجن سے زائد گولیاں چلائیں۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے دوران ایشانت کے پیر میں گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں پولیس نے اسے قابو کر کے اسپتال میں داخل کرایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایشانت عرف ایشو گاندھی وہی شوٹر ہے جس نے حال ہی میں گروگرام کے سیکٹر 57 میں ایلوش یادو کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔ اس واردات میں تین نقاب پوش بدمعاش صبح تقریباً ساڑھے پانچ سے چھ بجے کے درمیان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے اور گھر کے گیٹ کے باہر سے تقریباً دو درجن راؤنڈ فائر کیے تھے۔ خوش قسمتی سے اس وقت ایلوش یادو گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ ان کے والد اور دیگر اہل خانہ اندر موجود تھے۔ فائرنگ کے بعد تینوں ملزم فرار ہو گئے تھے۔
Published: undefined
واقعہ کے بعد سے ہی پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کا سراغ لگایا جا رہا تھا۔ فریدآباد کرائم برانچ کی ٹیم کو ملزم کی لوکیشن کا پتہ چلا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران یہ انکاؤنٹر ہوا۔ پولیس اب ملزم سے اس کے باقی ساتھیوں اور واردات کے پس پردہ لوگوں کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری ایک بدنام زمانہ گینگسٹر نے بیرون ملک سے لی تھی۔ اس واردات کے بعد پولیس نے ایلوش یادو اور ان کے اہل خانہ کی سیکورٹی بڑھا دی تھی۔ شوٹر ایشانت کی گرفتاری سے پولیس کو امید ہے کہ اس واردات کی پوری سازش اور باقی نیٹ ورک کے بارے میں اہم سراغ مل سکے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined