قومی خبریں

جعلی بندوق لائسنسز کیس: جموں و کشمیر میں سی بی آئی کے 22 مقامات پر چھاپے

سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشنز (سی بی آئی) نے جعلی بندوق لائسنسسز کیس کے سلسلے میں ہفتے کو جموں و کشمیر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

سری نگر: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشنز (سی بی آئی) نے جعلی بندوق لائسنسسز کیس کے سلسلے میں ہفتے کو جموں و کشمیر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے اہلکاروں نے ہفتے کو جموں و کشمیر میں 22 مقامات، جن میں کشمیر میں 12 اور جموں 10 مقامات شامل ہیں، پر چھاپے مارے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے جعلی بندوق لائسنسز کیس کے سلسلے میں مارے گئے جس کو سال 2018 میں سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا۔ بتا دیں کہ اینٹی ٹیرر سکارڈ (اے ٹی ایس) راجستھان پہلے اس کیس کی تحقیقات کر رہا تھا تاہم بڑے پیمانے پرغیر مقامی لوگوں کو جعلی بندوق لائسنسز کی فراہمی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اس کیس کو سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اے ٹی ایس نے انکشاف کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور، ڈوڈہ، رام بن اور کپوارہ میں جعلی دستاویزات پر چالیس ہزار بندوق لائسنسز فراہم کی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک آئی اے ایس افسر جو اُس وقت ایک ضلع کا مجسٹریٹ تھا، نے بڑی تعداد میں غیر مقامی لوگوں کو جعلی بندوق لائسنسز فراہم کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو