قومی خبریں

گھمنڈی حکومت کو اچھے مشوروں سے الرجی ہے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی فیل پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کورونا کی بھیانک دوسری لہر ہے اور تارکین وطن مزدور دوبارہ ہجرت کرنے کے لئے مجبور ہیں۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کا قہرجاری ہے۔ کورونا وائرس کی بے قابو رفتار سے ڈر کر لوگ ایک بار پھرمہانگروں اور بڑے شہروں سے نکل کر گاؤں کی طرف لوٹنے لگے ہیں۔ بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان حالات کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو گھیرا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ”مرکزی حکومت کی فیل پالیسیوں سے ملک میں کورونا کی بھیانک دوسری لہر جاری ہے اور تارکین وطن مزدور دوبارہ ہجرت کرنے کے لئے مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری بڑھانے کے ساتھ ہی ان کے ہاتھ میں روپئے دینا ضروری ہے،عام لوگوں کی زندگی اور ملک کی معیشت دونوں کے لئے۔ لیکن گھمنڈی حکومت کو اچھے مشوروں سے الرجی ہے“

Published: undefined

غور طلب ہے کہ ملک بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک بار پھرکورونا انفیکشن کے معاملے اب تک کے سبھی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمارکے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 1,45,384 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کل پازیٹو کیسیز کی تعداد 1,32,05,926 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined