قومی خبریں

سی ڈی ایس جنرل چوہان کی مدتِ کار میں آئندہ برس 30 مئی تک توسیع

جنرل چوہان نے تینوں افواج کے انضمام کی سمت جنرل راوت کے مشن کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ اسے مزید تقویت بخشی اور اس میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

حکومت نے دفاعی شعبے سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان کی مدتِ کار میں آئندہ سال 30 مئی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

وزارتِ دفاع نے بدھ کی رات دیر گئے بتایا کہ تقرریوں سے متعلق کابینی کمیٹی نے جنرل چوہان کی مدت میں توسیع سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ جنرل چوہان 30 مئی 2026 تک یا اگلے حکم تک محکمۂ فوجی امور کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ انہیں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ایک حادثے میں وفات کے بعد 28 ستمبر 2022 کو سی ڈی ایس مقرر کیا گیا تھا۔

Published: undefined

جنرل چوہان 1981 میں ہندوستانی فوج میں شامل ہوئے تھے اور اہم کمانڈ و اسٹاف تقرریوں کے ساتھ ان کا شاندار کیریئر رہا ہے۔ فوج کے لیے ان کی مثالی خدمات پر انہیں پرم وِشِشٹ سیوا میڈل، اُتم یُدھ سیوا میڈل، اَتی وِشِشٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وِشِشٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔

Published: undefined

جنرل چوہان نے "آپریشن سندور" کے دوران تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے تینوں افواج کے انضمام کی سمت جنرل راوت کے مشن کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ اسے مزید تقویت بخشی اور اس میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined