قومی خبریں

آکسیجن کونسینٹریٹر درآمداتی ڈیوٹی سے مستثنیٰ

حکومت نے ذاتی استعمال کے لئے آکسیجن کونسینٹریٹر کی درآمدی ڈیوٹی مستثنیٰ کر دی ہے، خارجہ تجارت کے ڈائرکٹوریٹ جنرل نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے آکسیجن کونسیٹنریٹر کو ’گفٹ‘ رعایت کے زمرے میں شامل کیا ہے

آکسیجن کونسینٹریٹر / آئی اے این ایس
آکسیجن کونسینٹریٹر / آئی اے این ایس IANS_ARCH

نئی دہلی: حکومت نے ذاتی استعمال کے لئے آکسیجن کونسینٹریٹر کی درآمدی ڈیوٹی مستثنیٰ کر دی ہے۔ خارجہ تجارت کے ڈائرکٹوریٹ جنرل نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے آکسیجن کونسیٹنریٹر کو ’گفٹ‘ رعایت کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’آکسیجن کونسینٹریٹر کو صرف 31 جولائی 2021 تک ذاتی استعمال کے لئے یہ استثنیٰ دیا گیا ہے‘‘۔

Published: undefined

کووڈ 19 وبا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے سبب آکسیجن کونسینٹریٹر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر یہ استثنیٰ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’فارن ٹریڈ پالیسی 2015-20 کے پیرا 2.25 میں ترمیم کرکے ذاتی استعمال کے لئے ای۔

Published: undefined

کامرس پورٹل، پوسٹ یا کُریر میں منگوائے جانے والے آکسیجن کونسینٹریٹر کو شامل کیا گیا، جس میں روایتی کسٹم منظوری ’تحفہ‘ کے طور پر لی جاتی ہے۔ فی الحال اس زمرے میں زندگی بچانے والی دوائیں اور راکھی (راکھی پر بھیجے جانے والے تحفہ نہیں) شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined