قومی خبریں

یوپی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور بنگال کے سابق گورنر کیشری ناتھ تریپاٹھی کا انتقال

سابق گورنر پنڈت کیشری ناتھ ترپاٹھی کا اتوار کو انتقال ہو گیا۔ ملک کی تین ریاستوں کے گورنر رہنے کے علاوہ وہ کئی اہم عہدوں کی ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے تھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

الہ آباد: مغربی بنگال کے سابق گورنر پنڈت کیشری ناتھ ترپاٹھی کا اتوار کو انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل تھے۔ سابق گورنر کا انتقال اتوار کی صبح پانچ بجے الہ آباد (پریاگ راج) میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ ان کی آخری رسومات شام 4 بجے شہر کے رسول آباد گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔

Published: undefined

مغربی بنگال کے گورنر ہونے کے علاوہ انہوں نے بہار اور تریپورہ کے گورنر کا اضافی چارج بھی سنبھالا۔ 88 سالہ کیشری ناتھ ترپاٹھی الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اور آئینی ماہر تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جونپور سیٹ سے 2004 میں لوک سبھا کا الیکشن بھی لڑا تھا۔ وہیں، کیشری ناتھ ترپاٹھی کئی بار یوپی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔ انہوں نے اس کے علاوہ بی جے پی میں کئی عہدوں پر اپنی ذمہ داری نبھائی۔

Published: undefined

کیشری ناتھ ترپاٹھی یوپی بی جے پی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کیشری ناتھ ترپاٹھی کو اتوار کو ہی لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں داخل کرایا جانا تھا۔ تاہم صبح تقریباً پانچ بجے ان کا انتقال ہو گیا۔ 8 دسمبر کو باتھ روم میں پھسلنے سے اس کا کندھا ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد سابق گورنر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم 30 دسمبر کو حالت نازک ہونے پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

کیشری ناتھ کا پانچ دن تک علاج چلتا رہا اور پھر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن ہفتہ کی دیر شام ان کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ اسپتال میں علاج کے دوران یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے گھر والوں سے فون پر بات کی تھی۔ ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined