قومی خبریں

اتراکھنڈ میں کئی مقامات پر ای وی ایم خراب، پولنگ میں پیدا ہوا رخنہ

رڑکی واقع جھبریڑا اسمبلی کے چودھری بھرت سنگھ ڈی اے وی انٹر کالج میں بوتھ نمبر 146 پر ای وی ایم مشین خراب ہونے سے 8 بجے تک پولنگ شروع نہیں ہو پائی، کئی دیگر مقامات پر بھی ای وی ایم کا مسئلہ دکھائی دیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

اتراکھنڈ کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج صبح سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس دوران کئی پولنگ بوتھ پر ای وی ایم مشین خراب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بیشتر مقامات پر خراب ای وی ایم مشینوں کا مسئلہ جلد ہی حل کر لیا گیا اور کچھ تاخیر کے بعد پولنگ کا عمل شروع ہو سکا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کہاں کہاں ای وی ایم کی خرابی سامنے آئی تھی۔

Published: undefined

دہرادون میں ای وی ایم ہوئی خراب:

دہرادون میں تین پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم مشین خراب ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ لیکن اب مشینیں ٹھیک کروا لی گئی ہیں۔ اس میں بھوانی انٹر کالج کینٹ، کالی داس روڈ انٹر کالج کینٹ اور کیندریہ ودیالیہ گڑھی کینٹ پولنگ بوتھ شامل ہیں۔ رشی کیش کے دہرادون روڈ واقع سرکاری پرائمری اسکول حصہ نمبر 11 روم نمبر 2 میں صبح 8 بجے سے ڈیڑھ گھنٹہ تک ای وی ایم خراب رہی۔ اس درمیان ووٹنگ کا عمل رخنہ انداز ہوا۔ ریٹرننگ افسر کو مطلع کرنے کے عبد تحصیل سے ٹیم آئی جس کے بعد یہاں مشین بدلی گئی۔

Published: undefined

رڑکی میں ڈی اے وی انٹر کالج میں ای وی ایم خراب:

رڑکی کے جھبریڑا اسمبلی کے چودھری بھرت سنگھ ڈی اے وی انٹر کالج میں بوتھ نمبر 146 پر ای وی ایم مشین خراب ہونے سے 8 بجے تک پولنگ شروع نہیں ہو پائی۔ افسران نے وہاں پہنچ کر ای وی ایم کو بدلا۔ وہیں جھبریڑا اسمبلی کے 146 بوتھ نمبر پر مشین ٹھیک ہونے کے بعد 9 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔

Published: undefined

ہریدیوار میں بھی ہوئی ای وی ایم خراب:

ہریدوار ضلع کے ہریدوار اسمبلی حلقہ واقع بھگوان داس سنسکرت مہاودیالیہ ووٹنگ سنٹر کے بوتھ نمبر 152 پر ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین میں خرابی آئی۔ اس کی وجہ سے 20 منٹ تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ خرابی کو ٹھیک کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

غدرپور، کھٹیما اور کِچھا میں پانچ مقامات پر ای وی ایم، وی وی پیٹ خراب:

اسمبلی انتخاب کے لیے پیر کے روز ضلع میں ہو رہی ووٹنگ میں کئی جگہ سے مشین خراب ہونے کی خبر ملی۔ کِچھا، کھٹیما اور غدرپور بلاک کے پانچ سے زیادہ ووٹنگ مراکز پر ای وی ایم، وی وی پیٹ خراب ہونے سے ووٹنگ کا عمل متاثر ہوا۔ نوڈل افسر ای وی ایم ترلوک سنگھ مرتولیا نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کِچھا، کھٹیما اور غدرپور، کاشی پور میں صبح آٹھ بجے ووٹنگ شروع ہونے پر ای وی ایم نہ چلنے کی اطلاع ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined