قومی خبریں

یو پی: کانگریس کے ہر ضلع انچارج کو 20 دن ضلع میں قیام کرنا ہوگا، پرینکا گاندھی کا حکم

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’سبھی عہدیداروں کی پہلی ذمہ داری تنظیم کی تعمیر ہے۔ اس کے لئے ہر فرد کو جس ضلع کا وہ انچارج ہے اسی ضلع میں قیام کر کے کام کرنا ہوگا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پارٹی عہدیداروں کو تنظیم کی مضبوطی کے لئے اضلاع میں 3جنوری سے 20 دنوں تک قیام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اترپردیش کانگریس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے آن لائن خطاب کرتےہوئے پرینکا گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ ’’سبھی عہدیداروں کی پہلی ذمہ داری تنظیم کی تعمیر ہے۔اس کے لئے ہر فرد کو جس ضلع کا وہ انچارج ہے اسی ضلع میں قیام کر کے کام کرنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کہا کہ سبھی عہدیدار اپنے اپنے اضلاع میں 20دنوں تک قیام کریں گے اور اس دوران وہ تنظیم کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدام کریں گے۔ عہدیداروں کے قیام کا پروگرام تین جنوری سے شروع ہوگا ۔انھوں نے مزید کہا کہ عہدیداروں کو پوری دلجمعی سے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے اقدام کرنا ہوگا۔ پرینکا گاندھی نے بتایا کہ تنظیم سازی مہم کو مزید تیز کرنے کی مہم تیز سے تیز تر ہوچکی ہے۔ مہم کے تحت ابھی تک بلاکوں کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے اور نیائے پنچایت سطح پر تنظیم سازی کا کام کرنا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کانگریس کے ہر ایک عہدیدار کو ایک ایک ضلع کی کمان سونپی گئی ہے، جنہیں اس ضلع میں رہ کر تنظیم کو مضبوط کرنے اور تنظیمی کاموں کو مزید رفتار دینے کے لئے کام کرنا ہوگا۔

Published: undefined

میٹنگ کے دوسرے مرحلے میں ریاستی کانگریس کے ضلع اور شہر صدور کی میٹنگ ہوئی جس میں 28 دسمبر کو کانگریس کے یوم تاسیس کو اضلاع میں پوری تیاری کے ساتھ منائے جانے اور کانگریس سندیش پد یاترا نکالے جانے کی ہدایت ریاستی صدر اجے للو نے دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined