قومی خبریں

’بھلے ہی حکومت مودی کی ہے، لیکن سسٹم راہل گاندھی کا ہے‘، ذات پر مبنی مردم شماری معاملہ میں سنجے راؤت کا رد عمل

شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راؤت نے مرکزی حکومت کے ذریعہ ذات پر مبنی مردم شماری کرانے والے فیصلے کو پہلگام حملہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راؤت / آئی اے این ایس

 

مرکزی حکومت نے 30 اپریل کو ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کو منظوری دے دی۔ اس معاملے میں برسراقتدار طبقہ کے لیڈران وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران اس فیصلے کو راہل گاندھی کی کوششوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ شیوسینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے متعلق فیصلے کا کریڈٹ راہل گاندھی کو جاتا ہے۔

Published: undefined

سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ ’’راہل گاندھی گزشتہ 10 سالوں سے ذات پر مبنی مردم شماری کی بات کر رہے ہیں۔ بھلے ہی یہ فیصلہ مرکزی کابینہ نے لیا ہو، لیکن اس کا پورا سہرا راہل گاندھی کو جاتا ہے۔ بھلے ہی حکومت مودی کی ہے، لیکن سسٹم راہل گاندھی کا ہے، اور یہ ایسے ہی چلتا رہے گا۔ آخر کار حکومت کو جھکنا ہی پڑا۔‘‘ سنجے راؤت نے مزید کہا کہ ’’ذات پر مبنی مردم شماری کا فیصلہ دراصل حکومت کے ذریعہ پہلگام حملے سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پہلگام حملہ کے بعد پورے ملک میں جس طرح کا ماحول بنا ہے، لوگ مودی جی سے سوال پوچھنے لگے ہیں۔ اسی سے دھیان ہٹانے کے لیے جلد بازی میں ذات پر مبنی مردم شماری کا فیصلہ لیا گیا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری میں قومی مردم شماری کے دوران لوگوں کی ذات سے متعلق شناخت کو منظم طریقے سے درج کیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں ذات اور فرقہ سماجی، معاشی و سیاسی زندگی کو متاثر کرتی ہے، اس لیے الگ الگ ذات والے گروپوں کی تقسیم اور ان کی سماجی و معاشی حالت کے بارے میں تجزیہ کر مناسب جانکاری نکالی جا سکتی ہے۔ یہ جانکاری مثبت کارروائی اور سماجی انصاف سے متعلق پالیسیوں کا خاکہ تیار کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined