تصویر اے آئی
نئی دہلی: ملازمین کے پرووڈنٹ فنڈ (ای پی ایف او) کے 7 کروڑ سے زائد ممبران کے لیے خوشخبری ہے۔ ای پی ایف او نے اعلان کیا ہے کہ سال 2025 سے ممبران کو اپنے پی ایف کی رقم اے ٹی ایم کے ذریعے نکالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے لیبر اینڈ امپلائمنٹ سکریٹری سُمترا ڈاورا نے بتایا کہ ای پی ایف او کا آئی ٹی نظام جدید بنانے کا کام جاری ہے تاکہ کارکنوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
Published: undefined
ڈاوڑا نے کہا کہ ’’ای پی ایف او کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بینکنگ سسٹم کے مساوی سطح پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جنوری 2025 میں، ای پی ایف او کا نیا آئی ٹی ورژن 2.1 لانچ ہوگا، جس کے تحت ممبران اے ٹی ایم کے ذریعے پی ایف کی رقم نکال سکیں گے۔ اس سے دعووں کے عمل میں مزید تیزی اور خودکاریت آئے گی۔‘‘
Published: undefined
ای پی ایف او کی جدید ٹیکنالوجی کے تحت غیر ضروری خانہ پری کو ختم کیا جا رہا ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ای پی ایف او خدمات کو زیادہ قابل رسائی اور زندگی کو آسان بنایا جا سکے۔ ایک نیا کارڈ بھی متعارف کیا جائے گا جو اے ٹی ایم کے ذریعے نکاسی کو ممکن بنائے گا۔ تاہم، پی ایف کی کل رقم کا صرف 50 فیصد نکالنے کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
نکاسی کے موجودہ قوانین کے مطابق، نوکری جاری رہنے پر مکمل یا جزوی نکاسی ممکن نہیں۔ لیکن ایک مہینے کی بیروزگاری کے بعد 75 فیصد اور دو مہینے کے بعد مکمل رقم نکالنے کی اجازت ہے۔ حکومت کی اس پہل سے ملازمین کو مالی آزادی میں آسانی ہوگی اور زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined