
فائل تصویر آئی اے این ایس
کچھ دنوں پہلے ہی ہریدوار واقع مشہور گنگا گھاٹ ’ہر کی پوڑی‘ پر غیر ہندوؤں کا داخلہ ممنوع کرنے والا بورڈ سرخیوں میں تھا۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بدری ناتھ اور کیدار ناتھ دھام کے علاوہ ’بدری ناتھ کیدار ناتھ مندر سمیتی‘ (بی کے ٹی سی) کے ماتحت آنے والے سبھی مندروں میں غیر ہندوؤں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ بی کے ٹی سی کی طرف سے آئندہ بورڈ میٹنگ میں اس تعلق سے تجویز پاس کیا جائے گا۔
Published: undefined
بی کے ٹی سی چیف ہیمنت دویدی نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بدری ناتھ اور کیدارناتھ دھام سمیت مندر سمیتی کے ماتحت سبھی مندروں میں غیر ہندوؤں کا داخلہ ممنوع قرار دینے سے متعلق فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے لیے مندر سمیتی کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں تجویز کو منظوری ملے گی۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ اتراکھنڈ کی مذہبی و ثقافتی روایات کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ کیدار کھنڈ سے لے کر مانس کھنڈ تک قائم مندروں کے سلسلہ میں روایتی طور سے غیر ہندوؤں کا داخلہ ممنوع رہا ہے، لیکن غیر بی جے پی حکومتوں کے وقت روایات کی خلاف ورزی ہوتی رہی ہے۔ روایات پر صحیح طریقے سے عمل یقینی بنایا جا سکے، اس کے لیے سخت اقدام کیے جائیں گے۔
Published: undefined
بی کے ٹی سی چیف نے ریاست میں مزاروں کے خلاف ہو رہی کارروائی پر بھی اپنی رائے ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر ریاست بھر میں ناجائز مزاروں کو ہٹانے کی کارروائی قابل قدر ہے۔ یہ قدم اتراکھنڈ کے مذہبی وقار، ثقافتی وراثت اور نظامِ قانون کو مضبوط کرنے کی سمت میں اہم قدم ثابت ہوا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت اور مندر سمیتی کے کوآرڈنیشن سے اتراکھنڈ کی پاکیزگی اور روایات کی حفاظت مزید بہتر ڈھنگ سے کی جا سکے گی۔ اس کے لیے مندر سمیتی بااثر قدم اٹھانے کے لیے سوچ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
لوگو