قومی خبریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عتیق احمد کی جائیدادیں قرق کیں

عتیق احمد کے خلاف یہ کاروائی ای ڈی کے لکھنؤ واقع دفتر کی جانب سے کی گئی ہے، ای ڈی نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کنٹرول کے تحت عتیق کی جائیدادیں قرق کی گئی ہیں۔

عتیق احمد، تصویر سوشل میڈیا
عتیق احمد، تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایم آئی ایم لیڈر و سابق رکن پارلیمان مافیا ڈان عتیق احمد کی پریاگ راج میں واقع منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں پیر کو قرق کرلیں۔ ای ڈی کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاع کے مطابق ڈائرکٹوریٹ نے عتیق احمد اور ان کی بیوی کی تقریبا 8.14 کروڑ سے زیادہ مالیت کی جائیدادیں قرق کی ہیں۔ اس میں بینک کھاتوں میں جمع رقم، زمین و دیگر جائیدادیں شامل ہیں۔ ملحوظ رہے کہ عتیق احمد اس وقت مجرمانہ معاملے میں گجرات کے سابرمتی جیل میں قید ہیں۔

Published: undefined

عتیق احمد کے خلاف یہ کاروائی ای ڈی کے لکھنؤ واقع دفتر کی جانب سے کی گئی ہے۔ ای ڈی نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کنٹرول کے تحت عتیق کی جائیدادیں قرق کی گئی ہیں۔ اس کے تحت ای ڈی نے پریاگ راج کے پھولپور تحصیل واقع ایک زمین کو بھی قرق کیا ہے تو عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کے نام پر درج ہیں۔

Published: undefined

ای ڈی کے مطابق عتیق احمد نے صرف 4.5 کروڑ روپئے میں یہ ملکیت خریدی تھی۔ جبکہ اس کی سرکاری قیمت 6.86 کروڑ روپئے ہے۔ قرق جائیداد میں عتیق کے 10 بینک کھاتوں اور پروین کے ایک بینک کھاتے میں جمع 1.25 کروڑ روپئے بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

ایس پی کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خلاف اتر پردیش کے کئی تھانوں میں دھوکہ دھڑی، قتل، زمینوں پر قبضہ اور اغوا سمیت سنگین دفعات میں 100 سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ انہیں سب معاملات میں چل رہی قانونی کاروائی کی بنیاد پر ای ڈی نے یہ کاروائی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع