
نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کا راجدھانی دہلی کے وسنت کنج کے قریب لارنس گینگ کے شوٹروں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا ہے۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ بشنوئی گینگ کے دو شوٹر انکاؤنٹر میں پکڑے گئے ہیں اور ان میں سے ایک نابالغ ہے۔ ان شوٹروں کے خلاف کئی پرانے مقدمات درج ہیں۔
خیال رہے کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جمعہ کو ہی گولڈی برار اور لارنس بشنوئی گینگ کے دو شوٹروں کو گرفتار کیا تھا۔ یہ وہی شوٹر ہیں جو 3 دسمبر 2023 کو پنجاب کے ایک سابق ایم ایل اے کے پنجابی باغ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے۔ دونوں شوٹروں کے نام آکاش اور اکھل ہیں جو ہریانہ کے سونی پت اور چرخی دادری کے رہائشی ہیں۔
پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں شوٹر پنجاب کے سابق ایم ایل اے دیپ ملہوترا کے گھر پر فائرنگ میں ملوث تھے اور یہ کام گولڈی برار کے کہنے پر کیا گیا تھا۔ گولڈی نے سابق ایم ایل اے کو دھمکی آمیز صوتی نوٹ بھیجے تھے اور بعد میں تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ یہی نہیں حال ہی میں گولڈی کی ہدایت پر اس کے حواریوں نے پنجاب میں ایک سابق ایم ایل اے کی شراب کی دکانوں کو بھی جلا دیا تھا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔