
دہلی پولیس (فائل) / آئی اے این ایس
قومی راجدھانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دہلی پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ مہرولی اور نانگلوئی میں ہوئے دو الگ الگ انکاونٹروں کے دوران پولیس نے کئی خطرناک مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں کارروائیاں انتہائی منظم منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دی گئیں، جن میں پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور بروقت حکمت عملی کے ذریعے بڑے نقصان سے بچاؤ کیا۔
Published: undefined
پہلا واقعہ مہرولی علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس کی ایک ٹیم نے بدنام زمانہ مجرم کاکو پہاڑیہ کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ کاکو پہاڑیہ، جس کا اصل نام کنشک عرف کاکو عرف وشال ہے، مدن گیر کا رہائشی ہے۔ اس کے خلاف غیر قانونی اسلحے کی سپلائی، حملے اور دھمکانے کے کئی مقدمات درج ہیں۔ اس کے قبضے سے دو پستول، بھری ہوئی میگزین اور چار خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق انکاونٹر کے دوران دونوں جانب سے گولیاں چلیں۔ دو پولیس اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹس میں گولیاں لگیں، جبکہ ایک کانسٹیبل معمولی زخمی ہوا۔ کاکو پہاڑیہ کو بھی گولی لگنے کے بعد ایمس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ گرفتاری طویل نگرانی اور خفیہ اطلاع کے بعد ممکن ہوئی۔
Published: undefined
اسی روز نانگلوئی کے علاقے میں بھی پولیس اور جرائم پیشہ گروہ کے درمیان زوردار انکاونٹر ہوا۔ باہری دہلی کے ڈی سی پی سچن شرما کے مطابق یہ وہی گینگ ہے جو دو روز قبل پولیس سے جھڑپ کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے جب ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین بدمعاش زخمی ہوئے، جنہیں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
دہلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں انکاونٹروں کے دوران فورسز نے غیر معمولی احتیاط برتی اور عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی۔ ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف مجرموں کو گرفتار کرنا ہے بلکہ قومی راجدھانی میں بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کو جڑ سے ختم کرنا بھی ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے، جس سے گینگ کے دیگر ارکان اور ان کے نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال رہے اور شہر کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined