علامتی تصویر/ آئی اے این ایس
چھتیس گڑھ کے بیجا پور اور مہاراشٹر کے گڑھ چرولی علاقے میں سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئے الگ الگ تصادم میں 4 نکسلی مارے گئے ہیں۔ بیجا پورمیں بدھ کی دوپہر سے چل رہے تصادم میں 2 نکسلیوں کی لاش برآمد کی گئی۔ موقع پر سے 303 رائفل، بی جی ایل لانچر سمیت دھماکہ خیز اشیا بھی ضبط ہوئی ہے۔ وہیں گڑھ چرولی علاقے میں بھی تصادم کے بعد دو نکسلیوں کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ مارے گئے چاروں نکسلیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق فوج جنوب مغرب بیجا پور میں اینٹی نکسل آپریشن پر نکلی تھی۔ اسی درمیان جنگل میں نکسلیوں کے میٹنگ کیے جانے کی اطلاع جوانوں کو ملی۔ جوانوں نے علاقے کی گھیرا بندی کرتے ہوئے نکسلیوں کو خودسپردگی کرنے کو کہا لیکن نکسلیوں نے تابڑ توڑ فائرنگ شروع کر دی۔ جوانوں نے بھی نکسلیوں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور دو نکسلیوں کو وہیں پر ڈھیر کر دیا۔
Published: undefined
دوسری طرف چھتیس گڑھ کے نارائن پور کے ابوجھامڑ علاقے میں بدھ کو 12 نکسلیوں نے خودسپردگی کر دی۔ خود سپردگی کرنے والوں میں 5-5 لاکھ روپے کے انعامی ماڈوی آیتو اور ماڈوی دیوا اہم ہیں۔ اس کے علاوہ تین لاکھ کی انعامی کملی اور دو لاکھ کے انعامی ماڈوی ہڈما نے بھی خود سپردگی کی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ اس سال اب تک نارائن پور میں 177 نکسلی خودسپردگی کر چکے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں ریاست میں بسو راجو سمیت 4 مرکزی کمیٹی رکن اور 463 سے زیادہ ماؤ نواز مارے جا چکے ہیں جبکہ 1500 سے زیادہ نے خود سپردگی کی ہے۔
Published: undefined
وہیں دنتے واڑہ اور بیجا پور میں نکسلیوں نے پولیس کی مخبری کے شبہ میں دو دیہی لوگوں کا قتل کر دیا۔ بیجا پور کے جانگلا تھانہ علاقے کے بنچرم میں دیہی باشندہ دشرو رام اویام اور دنتے واڑہ کے ارن پور تھانہ علاقے میں ونڈی کوررام کا قتل کر دیا گیا۔
Published: undefined
چار سال پہلے نکسلیوں نے ونڈی کے بیٹے ہریندر کا بھی قتل کر دیا تھا۔ اس سال نکسلی تشدد میں کم سے کم 6 اساتذہ اور بستر ڈویژن میں تقریباً 25 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ گزشتہ سال یہاں نکسلی تشدد میں 68 عام لوگ مارے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر قومی آواز / وپن