قومی خبریں

سفارتخانوں نے اس مرتبہ سادگی سے منائی دیوالی، نہیں ہوا کوئی پروگرام!

ہندوستان میں اس بار دیوالی کا تہوار بہت احتیاط کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کورونا انفیکشن سے بچنے کے مقصد سے اس بار ہندوستان میں موجود سفارتخانوں نے بھی دیوالی کے موقع پر کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان ہی نہیں، پوری دنیا میں دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جاتا ہے، لیکن اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے کافی احتیاط کرتے ہوئے یہ تہوار منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں موجود مختلف ممالک کے سفارتخانوں نے بھی لوگوں کی صرف مبارکبادیاں دیں، کسی بھی طرح کے پروگرام کے انعقاد سے پرہیز کیا۔

Published: undefined

ہندوستان میں پیرو کے سفارتخانہ کی طرف سے جو پیغام شیئر کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم بڑی تقریب سے بچتے ہوئے، گھر میں قید ہیں۔ ہم نے جمعرات کو سفارتخانہ میں لوگوں کے ساتھ تحائف بانٹے، لیکن مجموعی طور پر ہمیں بہت زیادہ رابطہ سے بچنے کے لیے اسے ایک پائیدان نیچے لے جانا پڑا۔ پھر بھی ہم سبھی کے لیے دیوالی ہمیشہ ایک مبارک موقع ہوتا ہے۔‘‘ سفارتخانہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ یہ ہندوستانیوں کے لیے سب سے محبوب تہوار ہے اور ہم آپ کی خوشی کو بانٹتے ہیں، اور سبھی ہندوستانی باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ہندوستان میں جرمن سفارتخانہ کے سفیر والٹر جے لنڈنر نے بھی دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’کووڈ نے اس سال دیوالی کے تہوار کو منانے کا طریقہ بدل دیا ہے۔ نہ ہی کسی طرح کی کوئی پارٹی اور نہ ہی کسی سے میل ملاپ۔ لیکن روشنی کے تہوار کا جو مزہ امن اور خوشحالی کے ساتھ زندگی کو روشن کرنے کا پیغام ہے، وہ کسی سے اچھوتا نہیں رہا۔ آپ سبھی کو دیوالی مبارک۔‘‘

Published: undefined

ہندوستان میں امریکی سفارتخانہ میں بھی اس سال دیوالی کے موقع پر کسی طرح کا کوئی جشن نہیں ہوا۔ حالانکہ گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر امریکی سفارتخانہ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں امریکی خواتین ایک ایک گانے پر رقص کرتی ہوئی دیکھی گئی تھیں۔ ویڈیو میں دیوالی کی مبارکبادیاں بھی دی گئی تھیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے اس سال امریکی سفارتخانہ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر پیج سے ہندوستانی باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

Published: undefined

ہندوستان میں آسٹریلیائی سفارتخانہ کے سفیر بیری او. فیریل نے بھی دیوالی کی سبھی کو نیک خواہشات پیش کی، اور ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں دیوالی کو لے کر ایک پیغام دیا گیا ہے۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’آسٹریلیا میں ہر 35 شہری میں سے ایک ہندوستانی شہری ہے۔ اس لیے ہمارے طبقات کے درمیان رشتہ اتنا مضبوط ہے کہ وہاں بھی دیوالی منائی جاتی ہے۔ آپ سبھی کو دیوالی کی نیک خواہشات۔ اس سال ہم سب کے لیے خاص چیلنج ہے، اس لیے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ پورے جوش اور احتیاط کے ساتھ تہوار منائیں۔‘‘

Published: undefined

روسی سفارتخانہ میں بھی اس سال کسی طرح کا جشن نہیں منایا گیا۔ حالانکہ سفارتخانوں کی جانب سے کچھ دن پہلے ہی اپنے ملازمین کو تحائف ضرور پیش کیے گئے تھے، لیکن کورونا کے سبب یہاں کسی طرح کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined