راجیہ سبھا میں آسام کی 2 اور تمل ناڈو کی 6 نشستیں خالی ہیں۔ راجیہ سبھا کی ان 8 سیٹوں پر الیکشن کمیشن نے انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا۔ پیر کے روز الیکشن کمیشن نے مطلع کیا کہ آسام سے راجیہ سبھا کی 2 اور تمل ناڈو کی 6 نشستوں کے لیے 19 جون کو ووٹنگ ہوگی۔ ان سیٹوں کے موجودہ منتخب اراکین کی مدت جون یا جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ ان نشستوں کے انتخاب کا نوٹیفکیشن 2 جون کو جاری کیا جائے گا۔
Published: undefined
دراصل راجیہ سبھا کی جن 8 سیٹوں پر انتخاب کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا ہے، ان سیٹوں کے موجودہ منتخب اراکین کی مدت 14 جون اور 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان نشستوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 9 جون تک بھرے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 10 جون کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر کی گئی ہے۔
Published: undefined
شیڈیول کے مطابق سبھی 8 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 19 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے، یعنی ووٹنگ کا عمل انجام پانے کے ایک گھنٹے بعد کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی مطلع کیا ہے کہ انتخابی عمل 23 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن مشن رنجن داس اور بیریندر (بی جے پی) کی مدت کار 14 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ تمل ناڈو کی نمائندگی کرنے والے 6 اراکین کی مدت کار 24 جولائی کو ختم ہوگی۔ ان میں ڈاکٹر انبومنی رامادوس (پٹالیمکل کچی)، ایم شنموگم (ڈی ایم کے)، این چندر شیکھرن (ڈی ایم کے)، محمد عبداللہ (ڈی ایم کے)، پی ویلسن (ڈی ایم کے) اور وائیکو (ایم ڈی ایم کے) شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined