قومی خبریں

بہار انتخاب: ووٹ شماری سے متعلق الیکشن کمیشن کا نیا حکم جاری، پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی کھلے گا ای وی ایم

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اب ووٹوں کی گنتی کے وقت ای وی ایم سے پہلے پوسٹل بیلٹ کے ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی جائے گی۔ یہ فیصلہ بیلٹ کی تعداد میں نمایاں اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

علامتی بیلٹ پیپر، تصویر آئی اے این یس
علامتی بیلٹ پیپر، تصویر آئی اے این یس 

رواں سال کے اخیر میں بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل الیکشن کمیشن نے ووٹ شماری سے متعلق ایک اہم اعلان کیا ہے۔ جمعرات (25 ستمبر) کو الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اب ووٹوں کی گنتی کے وقت ای وی ایم سے پہلے پوسٹل بیلٹ کے ووٹوں کی گنتی ختم کر لی جائے گی۔ یہ فیصلہ بیلٹ کی تعداد میں نمایاں اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس کا مقصد ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور یکسانیت کو یقینی بنانا ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کی نئی ہدایات کے مطابق ای وی ایم/وی وی پیٹ ووٹوں کی گنتی کا دوسرا اور آخری مرحلہ اس وقت تک شروع نہیں ہوگا، جب تک پوسٹل بیلٹ کی گنتی اس مرکز پر مکمل نہیں ہو جاتی جہاں پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جہاں ڈاک پوسٹل بیلٹ کی تعداد زیادہ ہو، وہاں ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مناسب تعداد میں ٹیبل اور گنتی کرنے والے ملازمین دستیاب ہوں، تاکہ تاخیر نہ ہو اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل نہیں ہو جاتی ہے، اس وقت تک کسی بھی حالت میں ای وی ایم نہیں کھولی جا سکے گی۔ عام طور پر اب تک ایسا ہوتا چلا آ رہا ہے کہ پوسٹل بیلٹ کی مکمل گنتی نہ ہونے کے بعد بھی 8:30 بجے ای وی ایم کھول دی جاتی تھیں، لیکن اب ایسا نہیں ہو سکے گا۔ اب پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی ای وی ایم کھولی جائے گی۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی جگہ زیادہ پوسٹل بیلٹ ہیں، تو اس کے لیے زیادہ ٹیبل لگائی جائیں گی۔ اگر کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری وہاں موجود انتخابی افسران کی ہے۔ اگر مزید عملے کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ نتیجہ آنے میں کسی بھی طرح کی کوئی تاخیر نہ ہو، لیکن پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہی مکمل کی جائے گی۔ اس کے نمبرات سامنے آنے کے بعد ای وی ایم میں موجود ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ پوسٹل بیلٹ کی شروعات الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹنگ کے تئیں لوگوں میں بیداری کے لیے کی گئی تھی۔ اس کا استعمال ان لوگوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے جو اپنی ملازمت کے سبب اپنے انتخابی حلقوں میں ووٹ نہیں ڈال پاتے ہیں۔ ساتھ ہی 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگ پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ہی ووٹ دیتے ہیں، ان میں معذور افراد بھی شامل ہوتے ہیں۔ حالانکہ اس سے قبل ان لوگوں کو رجسٹریشن کرانا پڑتا ہے۔ عام لوگوں کی ووٹنگ سے کئی روز قبل ہی ان کی ووٹنگ مکمل ہو جاتی ہے۔ جب بھی کسی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوتی ہے تو سب سے پہلے صبح 8 بجے پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہوتی ہے۔ اس کے بعد 8.30 بجے سے ای وی ایم میں درج ووٹوں کی گنتی شروع کی جاتی ہے۔

Published: undefined

بہرحال، الیکشن کمیشن کے پریس نوٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اٹھایا گیا قدم ووٹ شماری کے عمل کو مزید بہتر کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ قدم الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ میں کیے گئے بڑے پیمانے پر انتخابی اصلاحات کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ کمیشن کے گزشتہ 29 اقدامات میں ووٹرز کی سہولت میں اضافہ، انتخابی نظام کو مضبوط کرنے اور تکنیک کے استعمال کو بہتر بنانے جیسے اقدامات شامل رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined