قومی خبریں

’الیکشن کمیشن مر گیا‘، تیجسوی نے 4 دن بعد بھی ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری نہ ہونے پر ناراضگی کا کیا اظہار

تیجسوی یادو نے امت شاہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کو کوئی کام نہیں ہے، وہ اس وقت پٹنہ میں ڈیرا بنائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کئی بڑے بڑے افسران کو بلایا ہے اور گڑبڑی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / ویڈیو گریب</p></div>

تیجسوی یادو / ویڈیو گریب

 

بہار اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کل یعنی 11 نومبر کو ہونے والی ہے۔ اس سے عین قبل آر جے ڈی لیڈر اور مہاگٹھ بندھن کے مشترکہ وزیر اعلیٰ امیدوار تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’میں نے سب سے زیادہ 171 انتخابی جلسے کیے ہیں۔ کوئی ایسا ضلع، بلاک نہیں بچا جہاں ہم نہیں گئے۔ اب 20 سال پرانی حکومت بدلنا ہے، 20 سال حکومت کرنے کے بعد بھی این ڈی اے حکومت نے بہار کو سب سے پیچھے کیا۔ این ڈی اے نے 20 سال میں بہار کو آخری پائیدان تک پہنچا دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ذکر کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ وزیر داخلہ کو کوئی کام نہیں ہے۔ وہ اس وقت پٹنہ میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کئی بڑے بڑے افسران کو بلایا ہے اور بڑی گڑبڑی کی ہدایت دی گئی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ ’’ان کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ لوگ اب جانے والے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہمارے لوگوں کی بھی گہری نظر سبھی پر بنی ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افسران کی میٹنگ اور ان کو دی جا رہی ہدایات سے متعلق جانکاری ہمیں انہی افسران سے ملی ہے جنھیں یہ ہدایات دی گئی ہیں۔ تیجسوی نے الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’4 دن بعد بھی الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلہ میں کتنی خواتین اور مردوں نے ووٹنگ کی، اس سے متعلق اعداد و شماری جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ یہ کیوں چھپایا جا رہا ہے؟ الیکشن کمیشن مر چکا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’الیکشن کمیشن سے کچھ معاملوں میں وضاحت کی ضرورت ہے۔ سمستی پور میں پرچیاں ملی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں، گھبرائے ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined